ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اس شہر میں سوشل ڈسٹنسنگ کی اڑائی جارہی ہیں دھجیاں، کیا پھر نافذ ہوگا لاک ڈاون؟

اترپردیش کے میرٹھ ضلع میں آج سے کھولے گئے شہر کے ایک بڑے بازار سبھاش مارکیٹ میں آج صبح سے ہی خریداروں کی بھیڑ لگنا شروع ہو گئی۔ اس دوران نہ تو خریداروں اور نہ ہی دوکانداروں نے کورونا انفیکشن سے بچاؤ کے لئے جاری ہدایات پر عمل کیا۔

  • Share this:
اس شہر میں سوشل ڈسٹنسنگ کی اڑائی جارہی ہیں دھجیاں، کیا پھر نافذ ہوگا لاک ڈاون؟
میرٹھ میں سوشل ڈسٹنسنگ کی اڑائی جارہی ہیں دھجیاں، کیا پھر نافذ ہوگا لاک ڈاون؟

میرٹھ: مغربی اُتر پردیش کے اضلاع میں ایک طرف تو کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے وہیں ان لاک-1 کے شروعات کے بعد سے کھلے بازار کورونا انفیکشن کے خطرے کو دعوت دے رہے ہیں۔ خاص طور پر کنٹینمنٹ زون والے میرٹھ شہر میں لوگ سوشل ڈسٹینسنگ کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں، اس معاملے میں پولیس انتظامیہ بھی ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ میرٹھ میں آج سے کھولے گئے شہر کے ایک بڑے بازار سبھاش مارکیٹ میں آج صبح سے ہی خریداروں کی بھیڑ لگنا شروع ہو گئی۔ اس دوران نہ تو خریداروں اور نہ ہی دوکانداروں نے کورونا انفیکشن سے بچاؤ کے لئے جاری ہدایات پر عمل کیا، بازار کی چھوٹی چھوٹی دوکانوں میں ایک ساتھ 10-10  خریدار داخل ہوتے نظر آئے۔


وہیں بازار کھولنے کی وجہ سے خریداروں کے گھر سے باہر نکلنے کے بعد بیٹری رکشے اور آٹو بھی بڑی تعداد میں سڑکوں پر دوڑنے لگے اور سواریوں کو بٹھانے میں بھی سوشل ڈسٹینسنک کا خیال نہیں رکھا گیا۔ ویاپار سنگھ کے ذمہ داران کا خود کہنا ہے کہ کاروباریوں نے ضلع انتظامیہ پر دباؤ بنا کر بازار تو کھلوا لئے، لیکن احتیاطی اقدامات اور ہدایات اور عمل نہیں کیا، تین مہینے سے بند بازار اور بند پڑا کاروبار اب بازار کھلنے کے بعد پٹری پر تو آ رہا ہے، لیکن کورونا وبا کے بڑھتے خطرے سے نمٹنے کے لئے گائیڈ لائن پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے، زیادہ تر دکاندار نہ تو سماجی دوری (سوشل ڈسٹنسنگ) کا خیال رکھ رہے ہیں اور نہیں ہی سینیٹائزشن اور ماسک جیسی حفاظت کی ضروری چیزوں کا مکمل طور پر استعمال کر رہے ہیں، ایسے میں انفیکشن کے اور زیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

بازار کھلنے کے بعد برتی جا رہی لاپرواہی سے پولیس انتظامیہ بھی پریشان ہے، شکایت ملنے کے بعد علاقے کے پولیس افسران لوگوں کو سمجھانے کے کوشش کر رہے ہیں، لیکن شہر کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ اس طرح کے حالات رہے تو شہر کو دوبارہ بند کرنے کی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔

First published: Jun 23, 2020 11:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading