ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی : تشدد کی افواہ پھیلنے سے کئی علاقوں میں افراتفری ، پولیس نے کہا : حالات پرامن ، افواہوں پر نہ دیں دھیان

دہلی پولیس نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ تشدد کی خبر افواہ ہے ۔ پولیس نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے اور کسی بھی افواہ پر توجہ نہ آنے کی اپیل کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 02, 2020 12:01 AM IST
  • Share this:
دہلی : تشدد کی افواہ پھیلنے سے کئی علاقوں میں افراتفری ، پولیس نے کہا : حالات پرامن ، افواہوں پر نہ دیں دھیان
دہلی : تشدد کی افواہ پھیلنے سے کئی علاقوں میں افراتفری ، پولیس نے کہا : حالات پرامن ، افواہوں پر نہ دیں دھیان

شمال مشرقی دہلی میں کچھ دنوں تک ہوئے تشدد کے بعد اب اتوار کی شام دارالحکومت کے چار اضلاع اور ان کے آس پاس کے علاقوں میں تشدد کی افواہ پھیلنے سے لوگوں میں افراتفری مچ گئی ، جس کے بعد دہلی پولیس کو واضح کرنا پڑا کہ حالات پرامن ہیں۔ اس دوران تشدد کی افواہوں کے پیش نظر سیکورٹی وجوہات سے ڈی ایم آر سی نے اپنے کچھ میٹرو اسٹیشنوں بند کر دیئے۔ اگرچہ کچھ دیر بعد سبھی اسٹیشنوں کو کھول دیا گیا۔


بعد ازاں دہلی پولیس نے ٹویٹ کرکے کہا کہ تشدد کی خبر افواہ ہے ۔ پولیس نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے اور کسی بھی افواہ پر توجہ نہ آنے کی اپیل کی ہے۔  دہلی پولیس نے ٹویٹ کیا کہ  ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ شر پسند عناصر اس طرح افواہیں پھیلا رہے ہیں جس سے امن و امان میں خلل پیدا ہو۔ لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ نہ تو ان افواہوں کو پھیلائیں اور نہ ان پر یقین کریں۔ پوری دہلی میں قانون و انتظام پوری طرح کنٹرول میں ہے اور حالات پرامن ہیں۔



دہلی کے دوارکا ، روہنی ، مغربی اور جنوب مشرقی علاقوں اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں تشدد کی افواہیں اڑائی گئی ہیں ۔ مغربی دہلی کے ڈپٹی کمشنر دیپک پروہت نے بھی ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ افواہ سب سے بڑا دشمن ہے۔ ایک افواہ پھیل رہی ہے کہ مغربی دہلی کے كھيالا ۔ رگھوبير نگر میں کشیدگی پھیل گئی ہے ۔ لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ سبھی لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ پرسکون رہیں ، ماحول پوری طرح پرسکون ہے۔

ڈی ایم آر سی نے ٹویٹ کرکے اطلاع دی کہ تلک نگر ، ناگلوئی ، سورج مل اسٹیڈیم ، بدرپور، تغلق آباد ، اتم نگر ویسٹ اور نوادہ میٹرو اسٹیشن کے انٹری اور ایگزٹ کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں ۔ تاہم 15 منٹ بعد ہی ڈی ایم آر سی نے ایک اور ٹویٹ کیا کہ تمام میٹرو اسٹیشن کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں ۔ خدمات بحال کر دی گئی ہیں۔
First published: Mar 01, 2020 11:28 PM IST