Madhya Pradesh:کٹنی میں نرمدہ وادی پروجیکٹ کی ٹنل میں دھنس گئی مٹی! 9مزدور دب گئے، 5 نکالے گئے، ریسکیو آپریشن جاری
مزدوروں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری۔ (تصویر: ANI)
کٹنی ضلع کے برگی سے بان ساگر جانے والی نرمدا کے دائیں کنارے پراجکٹ کی زیر زمین نہر کا کام چل رہا ہے۔ جہاں یہ پراجیکٹ حیدرآباد کی ایک پرائیویٹ کمپنی بنا رہی ہے۔ اسی دوران ہفتہ کی دیر شام اچانک زیر زمین نہر کی مٹی دھنس گئی۔
کٹنی:مدھیہ پردیش(Madhya Pradesh) کے کٹنی(Katni) ضلع کے سلیمان آباد میں ہفتہ کو نرمدا رائٹ بینک کنال اسکیم کی زیر زمین نہر دھنسنے سے نو مزدور پھنس گئے۔ جہاں ان میں سے 5 مزدوروں کو باہر نکال کر علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ تاہم ابھی بھی 4 مزدوروں کے سرنگ میں پھنسے ہونے کی خبر ہے۔ اس وقت پولیس اور ضلعی انتظامیہ ریسکیو ٹیم آپریشن میں مصروف ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بھی دیر رات جبل پور سے جائے حادثہ کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان (CM Shivraj Singh Chouhan) نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو زخمیوں کے مناسب علاج کی ہدایت دی ہے۔
#WATCH | Of the 9 labourers trapped, 5 have been rescued after an under-construction tunnel of the Bargi underground canal caved in at Sleemanabad in Katni district of Madhya Pradesh; 4 yet to be rescued. SDERF team at the spot: Administration pic.twitter.com/O0vLdYZj8B
دراصل میڈیا رپورٹس سے ملی اطلاع کے مطابق کٹنی ضلع کے برگی سے بان ساگر جانے والی نرمدا کے دائیں کنارے پراجکٹ کی زیر زمین نہر کا کام چل رہا ہے۔ جہاں یہ پراجیکٹ حیدرآباد کی ایک پرائیویٹ کمپنی بنا رہی ہے۔ اسی دوران ہفتہ کی دیر شام اچانک زیر زمین نہر کی مٹی دھنس گئی۔ تاہم اس کے باعث زیر زمین نہر کے اندر کام کرنے والے 9 مزدور دب گئے۔
कटनी जिले के स्लीमनाबाद में नहर के निर्माण कार्य के दौरान श्रमिकों के दबने के समाचार से दु:ख हुआ।
यह राहत की बात है कि 9 में से 3 श्रमिकों को सकुशल बाहर निकाल लिया गया है। राहत और बचाव कार्य जारी है। https://t.co/ICfmjW2zU0
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ضلع انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں جس کے بعد راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ اس وقت مشینوں سے مٹی ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ایسے میں 5 مزدوروں کو باہر نکال کر علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے۔ ساتھ ہی باقی 4 کارکنوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
وزیراعلیٰ شیوراج نے کٹنی انتظامیہ کو دئیے زخمیوں کی مدد کے احکام
قابل ذکر ہے کہ ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے سلیمان آباد میں سرنگ کی تعمیر کے دوران حادثے اور مزدوروں کے زخمی ہونے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اس دوران وزیراعلیٰ نے کٹنی ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں زخمیوں کے مناسب علاج اور ضروری امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے مزدوروں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔