نئی دہلی: آج یعنی منگل کو اس سال کا آخری سورج گرہن لگا۔ یہ ہندوستان میں ایک طرح کا جزوی سورج گرہن تھا ۔ یہ سورج گرہن یوپی ، بہار، دہلی، بنگلورو، اجین، کولکاتہ سمیت ملک کے کئی شہروں میں نظر آیا ۔ ہندوستان کے علاوہ اسے یوروپ، شمالی افریقہ، وسطی ایشیا اور ایشیا کے دیگر خطوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔
منگل کے سورج گرہن کا سوتک کال صبح 3.17 بجے سے شروع ہو گیا تھا اور سورج گرہن کے اختتام کے ساتھ ہی سوتک کال ختم ہوگیا ۔ آج سورج گرہن شام 4 بج کر 28 منٹ پر شروع ہوا اور شام 6 بجے کے قریب ختم ہوگیا۔ جگہ کے اعتبار سے اس کے آغاز اور اختتام کے اوقات میں تھوڑا سا فرق ہے ۔
ملک کے بڑے شہروں میں سورج گرہن کب شروع ہوا اور کب ختم ہوا؟نئی دہلی: شام 04:28 بجے سے شروع اور شام 05:42 پر ختم
کولکتہ: شام 04:51 بجے سے شروع اور شام 05:04 پر ختم
ممبئی: شام 04:49 بجے سے شروع اور شام 06:09 پر ختم
چنئی: شام 05:13 بجے سے شروع اور شام 05:45 پر ختم
پٹنہ: شام 04:42 بجے سے شروع اور شام 05:14 پر ختم
جے پور: شام 04:31 بجے سے شروع اور شام 05:50 پر ختم
لکھنؤ: شام 04:36 بجے سے شروع اور شام 05:29 پر ختم
بنگلورو: شام 05:12 بجے سے شروع اور شام 05:56 پر ختم
احمد آباد: شام 04:38 بجے سے شروع ہو کر شام 06:06 پر ختم ہو گا۔
ناگپور: شام 04:49 بجے سے شروع اور شام 05:42 پر ختم
چنڈی گڑھ: شام 04:23 بجے سے شروع اور شام 05:41 پر ختم
بھوپال: شام 04:42 بجے سے شروع اور شام 05:47 پر ختم
پونے: شام 04:51 بجے سے شروع اور شام 06:06 پر ختم
بتادیں کہ سورج گرہن کا سوتک کال گرہن کے آغاز سے 12 گھنٹے پہلے شروع ہوتا ہے اور سورج گرہن کے اختتام پر ختم ہوتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سوتک کال کے دوران حاملہ خواتین کو باہر نہیں جانا چاہئے ۔ آج کے سورج گرہن کیلئے سوتک کال تقریبا صبح 3 بج کر 17 منٹ پر شروع ہوگیا ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔