ہوم » نیوز » وطن نامہ

جموں و کشمیر : گلمرگ کی برف پوش وادی سے سات مہینے کے بعد فوجی جوان کی لاش بازیاب

سیاحتی مقام گلمرگ میں موجود ایل او سی کے نزدیک واقع روشنی فسٹ پوسٹ پرسات مہینے کے بعد آج لاپتہ فوجی جوان کی لاش بازیاب ہوئی ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : گلمرگ کی برف پوش وادی سے سات مہینے کے بعد فوجی جوان کی لاش بازیاب
جموں و کشمیر : گلمرگ کی برف پوش وادی سے سات مہینے کے بعد فوجی جوان کی لاش بازیاب

سیاحتی مقام گلمرگ میں موجود ایل او سی کے نزدیک  واقع روشنی فسٹ پوسٹ پرسات مہینے کے بعد آج لاپتہ فوجی جوان کی لاش بازیاب ہوئی ۔ واضح رہے کہ رواں برس آٹھ جنوری کو گلمرگ میں ایل او سی کے نزدیک روشنی فسٹ پوسٹ پر  آرمی گیارہ گڈوال کےساتھ وابستہ راجندر سنگھ ولد رارن سنگھ نامی آرمی جوان جو پجیانہ ضلع چمبولی اتراکھنڈ کے رہنے والے تھے ، اپنی ڈیوٹی کرنے کے دوران اچانک برفانی تودے کے نیچے زندہ  دب گئے تھے ، جس کے بعد فوج کی دیگر ٹیموں نے  کافی عرصہ تک ان کی تلاش کی ۔ تاہم اس عرصہ میں ان کا کوئی  پتہ نہیں چل سکا ۔


تاہم آج اس وقت  فوج کو اس نوجوان کی لاش بازیاب ہوئی ، جب وہ سرحد پر پٹرولنگ کررہے تھے ۔ جس کے بعد لاش کو  پولیس اسٹیشن گلمرگ  لایا گیا ، جہاں سے  اسے پوسٹ مارٹم کرنے کی غرض سے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنگمرگ پہنچایا گیا ۔ غور طلب بات یہ ہے کہ گلمرگ میں سرحد  پر کئی مہینوں تک برف جم جاتی ہے ۔ موسم گرما میں بالائی پہاڑوں پر جمی ہوئی برف پگھل جاتی ہے ۔ اسی وجہ سے یہ لاش بازیاب ہوئی ۔ واضح رہے کہ گلمرگ میں ہر سال موسم سرما کے دوران بالائی پہاڑوں پر آٹھ سے تیرہ فٹ کے قریب برف جم جاتی ہے ۔ وہیں میدانی علاقوں میں چار سے چھ فٹ تک برف جمع ہوجاتی  ہے ۔


لاش کو پولیس اسٹیشن گلمرگ لایا گیا ، جہاں سے اسے پوسٹ مارٹم کرنے کی غرض سے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنگمرگ پہنچایا گیا ۔
لاش کو پولیس اسٹیشن گلمرگ لایا گیا ، جہاں سے اسے پوسٹ مارٹم کرنے کی غرض سے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنگمرگ پہنچایا گیا ۔


اس دوران ہر سال گلمرگ میں مختلف مقامات پر برفانی تودے گر تے ہیں اور مختلف جگہوں پر برفانی  تودے گر آنے کے خطرات لاحق رہتے ہیں ۔ گلمرگ میں گزشتہ سالوں میں آئے برفانی تودے کی زد میں آکر کئی لوگ  اپنی جان گنوا چکے ہیں ، جن میں ملکی وغیر ملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ  فوجی اہلکار بھی شامل ہیں ۔ موسم سرما کے دوران گلمرگ میں ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی تعینات رہتی ہیں ۔جو برفانی تودے کے گرنے کے حادثات کے وقت  لوگوں کو بچانے کا کام کرتی ہیں ۔

تاہم بالائی پہاڑوں پر برفانی طوفان آنے کے وقت ان ریسکیو ٹیموں کو بھی دشواریاں پیش آتی ہیں ۔ نیوز18اردو کو اشفاق احمد ڈار نامی ایک سماجی کارکن نے بتایا کہ گلمرگ میں سال بھر کے لئے ایک تربیت یافتہ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم اور ایک یونٹ قائم کیا جانا چاہئے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 15, 2020 11:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading