ہوم » نیوز » وطن نامہ

شرد پوار کا طنز ، کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ مندر بنانے سے ختم ہوجائے گا کورونا وائرس

این سی پی لیڈر شرد پوار نے کہا کہ ہم سوچ رہے ہیں کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کیسے لڑی جائے جبکہ کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ کورونا وائرس مندر بنانے سے چلا جائے گا ۔

  • Share this:
شرد پوار کا طنز ، کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ مندر بنانے سے ختم ہوجائے گا کورونا وائرس
شرد پوار کا طنز ، کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ مندر بنانے سے ختم ہوجائے گا کورونا وائرس

رام مندر کے سنگ بنیاد کی تاریخ طے ہونے کے بعد این سی پی سربراہ شرد پوار نے بی جے پی پر نشانہ سادھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ مندر بنانے سے کورونا چلا جائے گا ۔ ان کے اس بیان پر نیا تنازع کھڑا ہونے کا امکان ہے کیونکہ وزیر اعظم مودی پانچ اگست کو ایودھیا کے رام جنم بھومی پر سنگ بنیاد رکھنے کیلئے جانے والے ہیں ۔


این سی پی لیڈر شرد پوار نے کہا کہ ہم سوچ رہے ہیں کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کیسے لڑی جائے جبکہ کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ کورونا وائرس مندر بنانے سے چلا جائے گا ۔ اس کے پیچھے کوئی وجہ ہوسکتی ہے ، لیکن ہماری اولین ترجیح یہ دیکھنا ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے متاثر ہوئی معیشت کو کیسے سدھارا جائے ۔



پوار نے یہ بھی کہا کہ میری رائے میں کورونا وائرس ابھی تک سب سے بڑا خطرہ ہے ، جس سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔ مرکز اور ریاست دونوں کو اس پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ۔

سنگ بنیاد کے دوران دو گھنٹے وزیر اعظم کے ایودھیا میں رہنے کی خبر

بتادیں کہ ایودھیا کے پجاریوں نے نیوز 18 کو بتایا ہے کہ وزیر اعظم مودی رام مندر کے سنگ بنیاد اور بھومی پوجن کے دوران پانچ اگست کو صبح گیارہ بجے سے ڈیڑھ بجے کے درمیان ایودھیا میں رہیں گے ۔ ایودھیا میں پجاریوں نے رام جنم بھومی استھل پر تین اگست سے شروع ہونے والی تین روزہ ویدک انوشٹھانوں کے ساتھ پروگرام کیلئے ایک تفصیلی منصوبہ بنایا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 19, 2020 09:19 PM IST