اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سونالی فوگاٹ موت معاملہ: گوا پولیس نے مشتبہ ڈرگ پیڈلر اور ریستوراں مالک کو کیا گرفتار

    سونالی فوگاٹ موت معاملہ: گوا پولیس نے مشتبہ ڈرگ پیڈلر اور ریستوراں مالک کو کیا گرفتار

    سونالی فوگاٹ موت معاملہ: گوا پولیس نے مشتبہ ڈرگ پیڈلر اور ریستوراں مالک کو کیا گرفتار

    پولیس افسر نے کہا کہ دونوں ملزمین نے اپنے بیان میں گرفتار کئے گئے مشتبہ شخص سے نشیلی اشیا خریدنے کی بات قبول کی تھی، جس کے بعد دتا پرساد گانوکر کو انجنا سے حراست میں لے لیا گیا۔ افسر کے مطابق، حراست میں لئے گئے ایک دیگر شخص کی پہچان کرلیز ریستوراں کے مالک ایڈون نونس کے طور پر ہوئی ہے، جہاں سونالی فوگاٹ موت سے پہلے 22 اگست کی دیر رات پارٹی کر رہی تھیں۔ 

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      پنجی: گوا پولیس نے اسپیشل میڈیا انفلواینسر اور بی جے پی لیڈر سونالی فوگاٹ کی موت کے معاملے میں گرفتار دو ملزمین کو مبینہ طور پر ڈرگس کی فراہمی کرنے والے ایک مشتبہ اسمگلر کو ہفتہ کے روز حراست میں لیا تھا۔ گوا پولیس کے ایک سینئر افسر نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی بھاشا کو یہ جانکاری دی۔

      پولیس افسر نے کہا کہ دونوں ملزمین نے اپنے بیان میں گرفتار کئے گئے مشتبہ شخص سے نشیلی اشیا خریدنے کی بات کو قبول کرنے کی تھی، جس کے بعد دتّا پرساد گاونکر کو انجنا سے حراست میں لے لیا گیا۔ افسر کے مطابق، حراست میں لئے ایک دیگر شخص کی پہچان کرلیز ریستواں کے مالک ایڈون نونس کے طور پر ہوئی ہے، جہاں سونالی فوگاٹ موت سے پہلے 22 اگست کی دیر رات پارٹی کر رہی تھیں۔



      اس سے قبل گوا پولیس نے ہریانہ کی مقبول ٹک ٹاک اسٹار سونالی فوگاٹ  کے ساتھ گوا آئے سانگوان اور سکھوندر سنگھ کو گرفتار کیا تھا۔ سونالی فوگاٹ کو 23 اگست کی صبح شمالی گوا ضلع کے انجنا کے سینٹ اینتھونی اسپتال میں ان کے ہوٹل سے مردہ حالت میں لایا گیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      غلام نبی آزاد سے جیوترادتیہ سندھیا تک، یہ ہے کانگریس کا ہاتھ چھوڑںے والے 11 لیڈران کی فہرست
       یہ بھی پڑھیں۔


      پولیس نے جمعہ کے روز کہا کہ سدھیر سانگوان اور سکھوندر سنگھ نے مبینہ طور پر پانی میں نشیلی اشیا تھی اور 22 اور 23 اگست کی رات کو کرلیز میں پارٹی کے دوران انہوں نے سونالی فوگاٹ کو اسے جبراً پینے کے لئے مجبور کیا۔ پولیس نے کہا کہ دونوں پر قتل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا تھا کہ سونالی فوگاٹ کے مبینہ قتل کے لئے اقتصادی مفاد ذمہ دار ہوسکتا ہے۔

      سونالی فوگاٹ کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے کھولا قتل کا راز

      شروع میں سونالی فوگاٹ کی موت کی وجہ سے ہارٹک اٹیک بتایا گیا، لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ان کا قتل کئے جانے کا شک بڑھ گیا۔ پی ایم رپورٹ میں سونالی فوگاٹ کے جسم پر چوٹ کے نشان پائے گئے، وہیں انہیں جبراً ڈرگس دینے کا معاملہ بھی پتہ چلا۔ ڈرگس اوور ڈوز کے سبب ہی ان کی موت ہوئی۔ پولیس لے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر سونالی فوگاٹ کے دو اتحادیوں سدھیر سانگوان اور سکھوندر سنگھ کو گرفتار کیا۔ پوچھ گچھ میں دونوں نے قبول کیا کہ انہوں نے سونالی فوگاٹ کو زبردستی پانی میں گھول کر ڈرگس پلائی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی اس کی تصدیق ہوتی ہے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: