Sonali Phogat Death: سونالی پھوگاٹ کو ملزمین نے دیا تھا کونسا ڈرگس؟ گوا پولیس نے بتایا
Sonali Phogat Death: سونالی پھوگاٹ کو ملزمین نے دیا تھا کونسا ڈرگس؟ گوا پولیس نے بتایا ۔ فائل فوٹو ۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی لیڈر سونالی پھوگاٹ کو موت سے پہلے گوا کے ریستوراں میں ملزمین نے میتھامفیٹامائن نام کی ڈرگ دی تھی ۔ گوا پولیس نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی ۔
پنجی : بھارتیہ جنتا پارٹی کی لیڈر سونالی پھوگاٹ کو موت سے پہلے گوا کے ریستوراں میں ملزمین نے میتھامفیٹامائن نام کی ڈرگ دی تھی ۔ گوا پولیس نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی ۔ ڈی ایس پی نے کہا یہ انجنا کے کلیرج ریستوراں میں پھوگاٹ کو جو نشیلی اشیا دی گئی تھی ، اس کے بچے ہوئے حصے کو ریستوراں کے واش روم سے ضبط کیا گیا ہے ۔ پولیس نے اس معاملہ میں اب تک پھوگاٹ کے پی اے سدھیر سانگوان ، ایک دیگر ساتھی سکھویندر سنگھ ، ریستوراں کے مالک ایڈون نیونس اور مبینہ نشیلی اشیا اسمگلر دتہ پرساد گاونکر کو گرفتار کیا ہے ۔ سنگھ اور سانگوان پر قتل کے الزام میں جبکہ گاونکر اور نیونس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔
دلوی نے کہا کہ پھوگاٹ کو جو نشیلی اشیا دی گئی، اس کو میتھامفیٹامائن کے طور پر میں پہچانا گیا ہے ۔ گاونکر نے مبینہ طور پر سنگھ اور سانگوان کو نشیلی اشیا کی سپلائی کی تھی ۔ گاونکر انجنا کے اس ہوٹل کا ملازم ہے ، جہاں پھوگاٹ ٹھہری تھیں۔ سابق ٹک ٹاکر اور ریئلٹی شو بگ باس کے چودہویں سیزن کی کنٹیسٹنٹ رہیں پھوگاٹ کی گوا آنے کے ایک دن بعد 23 اگست کو موت ہوگئی تھی ۔
اس درمیان گوا کی ایک عدالت نے بی جے پی کی لیڈر سونالی پھوگاٹ کی مشتبہ حالات میں موت کے معاملہ میں گرفتار دو ملزمین کو ہفتہ کو دس دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ۔ انجنا پولیس نے ہفتہ کو ملزمین سدھیر ساگوان اور سکھویندر سنگھ کو ماپوسا شہر کی عدالت میں پیش کیا ۔
ایک سینئر افسر نے بتایا کہ عدالت نے دونوں کو دس دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ۔ ساگوان اور سنگھ 22 اگست کو ٹک ٹاک اسٹار پھوگاٹ کے ساتھ گوا پہنچے تھے ۔ پھوگاٹ ہریانہ کی رہنے والی تھیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔