اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Sonali Phogat Death: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بڑا انکشاف، سونالی کے جسم پر نکیلی چیز سے چوٹ کے ملے کئی نشان

    Sonali Phogat Death: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بڑا انکشاف، سونالی کے جسم پر نکیلی چیز سے چوٹ کے ملے کئی نشان ۔ تصویر کریڈٹ: سونالی فیس بک پیج ۔

    Sonali Phogat Death: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بڑا انکشاف، سونالی کے جسم پر نکیلی چیز سے چوٹ کے ملے کئی نشان ۔ تصویر کریڈٹ: سونالی فیس بک پیج ۔

    Sonali Phogat Death: بی جے پی لیڈر اور ٹک ٹاک اسٹار سونالی پھوگاٹ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے ۔ سونالی کے جسم پر نکیلی چیز سے چوٹ کے کئی نشان ملنے کے ساتھ ہی مکے مارنے جیسے نشان بھی ملے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Goa | Haryana | Chandigarh
    • Share this:
      پنجی / چنڈی گڑھ : بی جے پی لیڈر اور ٹک ٹاک اسٹار سونالی پھوگاٹ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے ۔ سونالی کے جسم پر نکیلی چیز سے چوٹ کے کئی نشان ملنے کے ساتھ ہی مکے مارنے جیسے نشان بھی ملے ہیں ۔ سونالی کے جسم پر پنچ کے نشان صاف دکھائی دئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سونالی کے جسم پر چوٹ کے کئی نشان ہیں ۔ کچھ ایسے ہیں جیسے کسی نکیلی چیز سے حملہ کیا گیا ہو اور کچھ ایسے ہیں جیسے انہیں مکے مارے گئے ہوں ۔ اب یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ موت سے پہلے سونالی کو اذیت بھی پہنچائی گئی ہوگی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سونالی پھوگاٹ کی موت کے تین دن بعد گوا پولیس نے درج کیا قتل کا کیس


      ذرائع کے حوالے سے یہ بات بتائی جارہی ہے کہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں سونالی کے جسم پر زخم کے ساتھ ہی پنچ کے نشان صاف طور پر پائے گئے ہیں ۔ کیمیکل اینالیسس کیلئے وسرہ کو ریزرو کرلیا گیا ہے ۔ کیمیکل اینالیسس رپورٹ آنے کے بعد ہی یہ واضح ہوگا کہ کوکین ، ایم ڈی یا کوئی اور ڈرگ تو سونالی کے جسم میں نہیں تھی ۔ کیمیکل اینالیسس رپورٹ کچھ دنوں میں آئے گی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سونالی پھوگاٹ کے پی اے پر بھائی نے لگائے سنگین الزام، نشہ دے کر کیا تھا بہن کا ریپ، ویڈیو بنا کرتا تھا بلیک میل


      حالانکہ موت کی وجہ ہارٹ اٹیک ہی ہے ، لیکن جس طرح سے سونالی کے جسم پر زخموں کے نشان ملے ہیں، اس سے مشتبہ معاملہ بن جاتا ہے اور اس لئے گوا پولیس نے دفعہ 302 بھی جوڑ کر اپنی ایف آئی آر میں جانچ کو آگے بڑھانا شروع کردیا ہے ۔ پوسٹ مارٹم کے دوران سونالی کے بھائی ، بہنوئی اور فیملی کے دیگر اراکین اسپتال میں ہی موجود تھے ۔

      پوسٹ مارٹم کے بعد سونالی کی لاش کو ایئرپورٹ لایا گیا اور اب دہلی لایا جائے گا ۔ حصار کے رشی نگت میں واقع شمشان گھاٹ میں سونالی پھوگاٹ کی آخری رسوم ادا کی جائے گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: