Sonali Phogat Death: سونالی پھوگاٹ کی موت کے تین دن بعد گوا پولیس نے درج کیا قتل کا کیس
Sonali Phogat Death: سونالی پھوگاٹ کی موت کے تین دن بعد گوا پولیس نے درج کیا قتل کا کیس۔ تصویر کریڈٹ: سونالی فیس بک پیج ۔
Sonali Phogat Death: بی جے پی لیڈر اور ٹک ٹاک اسٹار سونالی پھوگاٹ کی مشتبہ حالت میں ہوئی موت کے معاملہ میں اب گوا پولیس نے قتل کا معاملہ درج کرلیا ہے ۔ یہ کیس پولیس نے سونالی کے اہل خانہ کی شکایت پر درج کیا ہے ۔
گوا/ چنڈی گڑھ : بی جے پی لیڈر اور ٹک ٹاک اسٹار سونالی پھوگاٹ کی مشتبہ حالت میں ہوئی موت کے معاملہ میں اب گوا پولیس نے قتل کا معاملہ درج کرلیا ہے ۔ یہ کیس پولیس نے سونالی کے اہل خانہ کی شکایت پر درج کیا ہے ۔ اس سے پہلے گوا پولیس نے غیر فطری موت کا معاملہ درج کیا تھا ، لیکن سونالی کا کنبہ لگاتار قتل کا الزام لگا رہا تھا اور اسی کی وجہ سے پولیس نے پھوگاٹ کے پی اے سدھیر سانگوان کو حراست میں بھی لیا تھا ۔ اب پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کررہی ہے ، جس کے آنے کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی ۔
وہیں اس سے پہلے سونالی کے کنبہ نے گوا میں ہی پوسٹ مارٹم کروانے کو لے کر رضامندی ظاہر کردی تھی ۔ پوسٹ مارٹم کی ویڈیوگرافی کرائی جائے گی ۔ ڈاکٹروں کی تین رکنی ٹیم سونالی پھوگاٹ کے لاش کی پوسٹ مارٹم کرے گی ۔ جانکاری کے مطابق حصار کے رشی نگت میں واقع شمشان گھاٹ میں سونالی پھوگاٹ کی آخری رسوم ادا کی جائے گی ۔
سونالی پھوگاٹ کی گوا میں 23 اگست کو ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی تھی ۔ اس وقت گوا میں اس کے ساتھ پی اے سدھیر اور سکھویندر تھا ۔ سدھیر نے منگل کی صبح آٹھ بجے سونالی کے بھائی کو فون کرکے موت کی اطلاع دی ۔ اس کے بعد اس نے فون نہیں اٹھایا ۔ سونالی کے کنبہ کا الزام ہے کہ سدھیر اور سکھویندر نے اس کا قتل کیا ہے ۔ سدھیر سونالی کی جائیداد ہڑپنا چاہتا ہے ، اس لئے اس نے سونالی کا قتل کیا ہے ۔
بتادیں کہ اس سے پہلے سونالی کے بھائی نے پی اے سدھیر پر کئی سنگین الزامات عائد کئے تھے ۔ سونالی کے بھائی نے الزام لگایا تھا کہ سدھیر سانگوان نے ان کی بہن کو بلیک میل کرکے کئی مرتبہ آبروریزی کی ۔ اس نے کہا کہ اگر تم نے کسی کو کچھ بتایا تو میں تمہارا فلمی اور سیاسی کریئر ختم کردوں گا ، جس کے بعد سے اس نے اتنا دباو بنا دیا تھا کہ سونالی نے رشتہ داروں اور گھروالوں کے ڈر سے بات چیت کرنی کم کردی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔