روہتک/گروگرام: سونالی فوگاٹ کی مرڈر مسٹری اب تک نہیں حل ہوسکی ہے۔ سونالی فوگاٹ کی موت کی کیا وجہ تھی؟ یہ تفتیشی ایجنسی اب تک پتہ نہیں کرپائی ہے۔ حالانکہ خدشہ یہ ہے کہ ان کی عالیشان پراپرٹی کہیں ان کے قتل کی وجہ تو نہیں بنی۔ سونالی فوگاٹ کی فیملی کے لوگ اس معاملے میں گوا پولیس کی اب تک کی جانچ سے مطمئن نہیں ہیں اور کئی سوال کھڑے کر رہے ہیں۔
اس درمیان گوا پولیس اس معاملے میں اہم ملزم سدھیر سانگوان کے روہتک واقع گھر پہنچی ہے اور وہاں اس کی فیملی کے لوگوں سے پوچھ گچھ کی۔ وہیں سدھیر سانگوان کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے سدھیر سانگوان سے سالوں پہلے رشتہ توڑ لیا تھا اور اس لئے انہیں اس معاملے سے متعلق کوئی جانکاری نہیں ہے۔

سونالی فوگاٹ کی فیملی کے لوگ اس معاملے میں گوا پولیس کی اب تک کی جانچ سے مطمئن نہیں ہیں اور کئی سوال کھڑے کر رہے ہیں۔
دراصل، پولیس کو اپنی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ سونالی فوگاٹ کے پاس کل 110 کروڑ کی جائیداد ہے۔ سونالی کے رشتہ داروں کی مانیں تو سونالی کی جائیداد سنجے کے حصے میں تقریباً 13 ایکڑ زمین ہے، وہیں 6 ایکڑ میں فارم ہاوس اور ریزارٹ بنا ہوا ہے۔ وہیں گوا پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سونالی کی کروڑوں کی پراپرٹری پر سدھیر کی گہری نظر تھی۔ وہ ہر قیمت پر سونالی فوگاٹ کا یہ فارم ہاوس 20 سال کے لئے لیز پر لینا چاہتا تھا۔ وہ صرف 60 ہزار روپئے ہر سال دے کر وہ یہ معاہدہ یقینی بنانا چاہتا تھا، جسے لے کر سونالی سے اس کی بات بن نہیں پا رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔راہل گاندھی چھوڑیں گے ضد، لڑیں گے Congress صدر عہدے کا الیکشن؟قریبی نے کیا یہ بڑا دعویٰیہ بھی پڑھیں۔سونالی فوگاٹ موت معاملہ: گوا پولیس نے مشتبہ ڈرگ پیڈلر اور ریستوراں مالک کو کیا گرفتاروہیں روہتک کے بعد گوا پولیس کے گروگرام پہنچنے کا بھی امکان ہے۔ خبر ہے کہ گوا اور ہریانہ پولیس کی ٹیم گروگرام واقع اس فلیٹ کو سونالی فوگاٹ کے اہل خانہ کی موجودگی میں کھولے گی، جہاں وہ اور سدھیر سانگوان گوا جانے سے پہلے رکے تھے۔
گوا پولیس نے سونالی فوگاٹ کے اہل خانہ کو دوپہر 2 بجے تک گروگرام پہنچنے کے احکامات دیئے ہیں۔ سونالی فوگاٹ کے بہنوئی امن پونیا نے بتایا کہ انہیں 2 بجے تک گروگرام پہنچنا ہے۔ وہ اپنے ساتھ سونالی کے بھائی رنکو ڈھاکہ، بھتیجے مونندر فوگاٹ کے علاوہ فیملی کے دو سے 3 لوگ اور لے جائیں گے، جن کی موجودگی میں گڑگاوں میں فلیٹ کو کھولا جائے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔