نئی دہلی: کانگریس (congress) لیڈر غلام نبی آزاد (Gulam Nabi Azad) اور جی-23 گروپ کے کچھ دیگر اراکین جمعہ کو پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی (Interim President Sonia Gandhi) اور راہل گاندھی سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، یہ میٹنگ 14 مارچ کو کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی ایک اہم میٹنگ کے بعد ہوگی۔ میٹنگ میں حال کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی خراب کارکردگی پر غوروخوض کیا گیا تھا۔
نیوز ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ یہ میٹنگ سونیا گاندھی، راہل گاندھی سے وقت ملنے پر طے کی جائے گی۔ حالانکہ اس سے قبل صرف غلام نبی آزاد ہی سونیا گاندھی سے ملنے والے تھے۔ غلام نبی آزاد، آنند شرما اور مکل واسنک 23 لیڈران کے گروپ میں سے صرف تین ایسے لیڈر تھے، جنہوں نے سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں موجود تنظیمی تبدیلی کے لئے بار بار دباو ڈالا، جس میں بڑی تعداد میں گاندھی فیملی کے وفادار ہیں۔
جی-23 گروپ کے ذریعہ کانگریس میں 'جامع اور اجتماعی قیادت' کے لئے کھڑے ہونے کے ایک دن بعد اس کے اراکین میں سے ایک کانگریس لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا راہل گاندھی سے ملے اور دونوں لیڈروں نے تنظیم کے سدھار پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ اس میٹنگ کو گاندھی فیملی کے ذریعہ جی-23 گروپ تک پہنچنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس گروپ میں نے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شکست کے بعد قیادت کے موضوع پر بڑھتی جارحیت کے اشارے دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتمادکہاں تک پہنچی؟ 24 ارکان اسمبلی سندھ ہاؤس میں محصورذرائع نے بتایا کہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک چلی اس میٹنگ کے دوران انہوں نے اترپردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، منی پور اور گوا میں پارٹی کی شکست پر تبادلہ خیال کیا۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہریانہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے بھوپیندر سنگھ ہڈا کو بلایا تھا۔ حالانکہ تبادلہ خیال پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی خراب کارکردگی پر بھی ہوا۔
راجیہ سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر اور جی-23 کے ایک لیڈر آنند شرما بھی غلام نبی آزاد کی رہائش گاہ پر بھوپیندر سنگھ ہڈا کے ساتھ شامل ہوئے، جہاں انہوں نے راہل گاندھی کے ساتھ ان کی ملاقات کے نتیجے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے بعد میں شام کو کپل سبل، غلام نبی آزاد سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق، بھوپیندر سنگھ ہڈا سے کہا کہ جی-23 کے لیڈر، کسی عہدے کی لالچ نہیں کر رہے ہیں، بلکہ صرف پارٹی کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔