உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کانگریس میں شامل ہوں گے پرشانت کشور؟ دہلی میں Congress ہائی کمان کے ساتھ میٹنگ

    کانگریس میں شامل ہوں گے پرشانت کشور؟ دہلی میں Congress ہائی کمان کے ساتھ میٹنگ (Twitter Image)

    کانگریس میں شامل ہوں گے پرشانت کشور؟ دہلی میں Congress ہائی کمان کے ساتھ میٹنگ (Twitter Image)

    خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق پرشانت کشور کے علاوہ کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھرگے، اے کے انٹونی، امبیکا سونی، جے رام رمیش، مکل واسنک، دگ وجے سنگھ اور اجے ماکن بھی اس میٹنگ میں شرکت کیلئے 10 جن پتھ پہنچے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے ہفتہ کی دوپہر اپنی رہائش گاہ 10 جن پتھ پر ایک میٹنگ بلائی، جس میں شامل ہونے کیلئے الیکشن اسٹریٹجسٹ پرشانت کشور بھی پہنچے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق پرشانت کشور کے علاوہ کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھرگے، اے کے انٹونی، امبیکا سونی، جے رام رمیش، مکل واسنک، دگ وجے سنگھ اور اجے ماکن بھی اس میٹنگ میں شرکت کیلئے 10 جن پتھ پہنچے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ملک بھر میں 24 گھنٹے میں آئے کورونا کے 975 کیسز، پانچ کی موت، ڈرا رہے ہیں دہلی کے اعداد و شمار


      پرشانت کشور نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر صحیح حکمت عملی کے ساتھ وقت پر تیاری شروع کر دی جائے تو 2024 کے عام انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینا ممکن ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ پرشانت کشور نے اگلے لوک سبھا انتخابات سے پہلے کانگریس کو مضبوط کرنے کے لیے سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سے بات چیت شروع کر دی ہے۔ کچھ دنوں سے یہ قیاس آرائیاں بھی ہو رہی ہیں کہ کانگریس پارٹی گجرات انتخابات میں پرشانت کشور کو بڑا رول سونپ سکتی ہے۔ اس سے پہلے ایک انٹرویو میں پرشانت کشور نے خود کہا تھا کہ وہ مئی میں اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں بڑا اعلان کریں گے ۔


      یہ بھی پڑھئے: عمران ملک کی یارکر پر بولڈ ہوئے شریس ایئر، دیکھ کر کرسی پر اچھل پڑے ڈیل اسٹین، دیکھئے ویڈیو


      حالانکہ پرشانت کشور کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس کے لئے الیکشن اسٹریٹجسٹ کا کردار ادا کرنے کی بجائے ان کی پارٹی میں شمولیت کا اب بھی بعید امکان ہے۔ لیکن پرشانت کشور کے کانگریس میں شامل ہونے کے امکان کو خارج نہیں کیا جا سکتا۔ بتادیں کہ پرشانت کشور نے 2021 کے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کی جیت کے ہفتوں بعد کانگریس ہائی کمان کے ساتھ میٹنگ کی تھی، جو کسی نتیجہ پر پہنچے بغیر ختم ہوگئی تھی۔

      تاہم کانگریس نے بعد میں پرشانت کشور کے ایک سابق ساتھی کے ساتھ قرار کیا تھا تاکہ اتر پردیش اور پنجاب میں اپنی انتخابی مہم کو سنبھال سکے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: