ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا بحران کے دوران سونیا گاندھی نے بلائی اپوزیشن کی میٹنگ، 28 پارٹیاں ہوسکتی ہیں شامل

کانگریس ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کی تیاری چل رہی ہے اور اس میں شامل ہونے کے لئے اپوزیشن کی تمام اہم جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

  • Share this:
کورونا بحران کے دوران سونیا گاندھی نے بلائی اپوزیشن کی میٹنگ، 28 پارٹیاں ہوسکتی ہیں شامل
کورونا بحران کے دوران سونیا گاندھی نے بلائی اپوزیشن کی میٹنگ

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مائیگرینٹ ورکرز کی صورت حال اور اس سے بدتر ہوئے اقتصادی حالات سے نمٹنے کے لئے حکومت کے اقدامات پر تبادلہ خیال کے لئے جمعہ کے روز اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ طلب کی ہے۔ کانگریس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ میٹنگ کی تیاری چل رہی ہے اور اس میں شامل ہونے کے لئے اپوزیشن کی تمام اہم جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کی یہ میٹنگ ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کی جائے گی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میٹنگ میں تقریباً 28 سیاسی جماعتیں شامل ہوسکتی ہیں۔ تقریباً 17 سیاسی جماعتوں نے اس میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ حالانکہ ابھی تک سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے اب تک میٹنگ میں شامل ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ گزشتہ 45 مارچ سے ملک میں لاک ڈاون نافذ ہونے کے بعد بڑی تعداد میں شرمک بڑے شہروں سے اپنے گھر جانے کے لئے پیدل نکل گئے ہیں۔ کئی مقامات پر ہوئے سانحہ میں کئی مزدوروں کی موت بھی ہوگئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر مائیگرینٹ مزدوروں سے منسلک اس بحران سے نمٹنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا ہے۔ کچھ ریاستوں میں شرم (مزدور) قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے کام کاج کے گھنٹوں کو بڑھایا گیا ہے۔


سونیا گاندھی کی پہل پر منعقد ہو رہی اس میٹنگ میں مزدوروں کی حالت زار اور 20 لاکھ روپئے کے اقتصادی پیکج کے ساتھ ہی کسانوں، غریبوں اور مزدوروں کے مسائل پر بحث متوقع ہے۔ فائل فوٹو
سونیا گاندھی کی پہل پر منعقد ہو رہی اس میٹنگ میں مزدوروں کی حالت زار اور 20 لاکھ روپئے کے اقتصادی پیکج کے ساتھ ہی کسانوں، غریبوں اور مزدوروں کے مسائل پر بحث متوقع ہے۔ فائل فوٹو


ذرائع نے کہا کہ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کی پہل پر منعقد ہو رہی اس میٹنگ میں مزدوروں کی حالت زار اور 20 لاکھ روپئے کے اقتصادی پیکج کے ساتھ ہی کسانوں، غریبوں اور مزدوروں کے مسائل پر بحث متوقع ہے۔ اس میں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کی شرکت متوقع ہے۔

ملک میں ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئے کورونا مریض

چین سے پوری دنیا میں پھیلے کورونا وائرس کے انفیکشن نے ہندوستان میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ کے پار پہنچا دی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 4,970 نئے معاملے سامنے آنے ک بعد ملک میں کل متاثر مریضوں کی تعداد 1,01,139 یوگئی ہے۔ کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 134 لوگوں کی موت ہوئی ہے، جس کے ساتھ ہی اب ملک یں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 3,163 ہوگئی ہے۔ ہندوستان میں کورونا کے ایک لاکھ معاملے سامنے آنے میں 110 دن کا وقت لگا ہے۔ ان سب کے درمیان سب سے راحت کی خبر یہ ہے کہ ہندوستان میں کورونا مریضوں کے ٹھیک ہونےکی شرح تقریباً 38 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ یہاں پر غور کرنے والی بات یہ ہے کہ کورونا کے ایک لاکھ مریض میں سے 15 ہزار مریض گزشتہ تین دن میں ہی سامنے آئے ہیں۔
First published: May 20, 2020 04:50 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading