ہریانہ کےبعد اب دہلی پردیش صدرکا فیصلہ کرسکتی ہیں سونیا گاندھی، طلب کی میٹنگ

کانگریس صدرسونیا گاندھی نے ریاستی لیڈروں کی آج ایک میٹنگ بلائی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میٹنگ کےبعد دہلی کے صدرعہدے کی کرسی خالی نہیں رہے گی۔

Sep 05, 2019 05:53 PM IST | Updated on: Sep 05, 2019 05:56 PM IST
ہریانہ کےبعد اب دہلی پردیش صدرکا فیصلہ کرسکتی ہیں سونیا گاندھی، طلب کی میٹنگ

سونیا گاندھی آج دہلی پردیش صدر کا بھی فیصلہ کرسکتی ہیں۔

ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظرکانگریس اب سرگرم نظرآرہی ہے۔ کانگریس کی طرف سے بدھ کوہی ہریانہ کانگریس کا ریاستی صدرطےکیا گیا ہے اوراب بتایا جارہا ہے کہ دہلی کے ریاستی صدرکوبھی طےکرنے کا وقت آگیا ہے۔ اسی کولےکرکانگریس کی عبوری صدرسونیا گاندھی نے جمعرات کو ایک میٹنگ بھی بلائی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ اس میٹنگ کے بعد دہلی کے صدرعہدے کی کرسی خالی نہیں رہےگی۔ واضح رہےکہ شیلا دکشت کے انتقال کے بعد سے ہی دہلی کانگریس صدرکا عہدہ خالی ہوگیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق آج سونیا گاندھی نے شام اس کےلئےمیٹنگ بھی طلب کی ہے۔ اس میٹنگ میں ممکنہ صدورکوبلایا گیا ہے۔ اس میٹنگ میں اجے ماکن، اروندرسنگھ لولی، سبھاش چوپڑا اورجے پرکاش اگروال شامل ہورہے ہیں۔ انہیں چاروں لیڈروں میں سے کسی ایک کودہلی کانگریس کا صدرآج ہی شام تک اعلان کردیا جائےگا۔

Loading...

شیلا دکشت کے انتقال کے بعد خالی ہے یہ کرسی

اس سے قبل تک دہلی کانگریس کے صدرعہدے کی ذمہ داری شیلا دکشت انجام دے رہی تھیں۔ ان کےانتقال کے بعد سے ہی یہ عہدہ خالی چل رہا تھا۔ اب تبدیلی کےاس دورمیں کانگریس اس عہدے کوخالی نہیں رکھنا چاہتی ہےاوراس کےلئے ممکنہ امیدواروں میں سےایک کا انتخاب جلد ہی کرنےکی تیاری میں ہے۔ اس کولے کرکانگریس نے پہلے ہی اشارے دے دیئے تھے اورذرائع کے مطابق سونیا گاندھی بھی اس عہدے کوپُرکرنےکے لئے کافی سنجیدہ ہیں۔ اسی کے سبب انہوں نے یہ میٹنگ طلب کی ہے اوروہ جلد ازجلد اس کا اعلان بھی کریں گی۔

Loading...