உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سونیا گاندھی کی کورونا رپورٹ پھر پازیٹیو، ED سے پوچھ گچھ کے لئے مانگا تین ہفتے کا وقت

    Sonia Gandhi: کانگریس ذرائع نے بتایا کہ پارٹی صدر سونیا گاندھی اب بھی کورونا سے متاثر ہیں۔ ان کی کووڈ رپورٹ پھر سے پازیٹیو آئی ہے۔ بیماری کے سبب سونیا گاندھی نے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں پوچھ گچھ کو لے کر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے 3 ہفتے کا وقت مانگا ہے۔ حالانکہ ای ڈی کی طرف سے انہیں کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی (Sonia Gandhi Covid-19 Positive) اب بھی کورونا سے متاثر ہیں۔ ان کی کووڈ رپورٹ پھر سے پازیٹیو آئی ہے۔ ذرائع نے اس بات کی جانکاری دی۔ ایک بار پھر سے طے وقت کے بعد ان کا کووڈ ٹسٹ کرایا جائے گا، لیکن تب تک کے لئے ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ بیماری کے سبب سونیا گاندھی نے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں پوچھ گچھ کو لے کر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے 3 ہفتے کا وقت مانگا ہے۔

      نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، کووڈ رپورٹ پھر سے پازیٹیو آنے پر ڈاکٹروں نے سونیا گاندھی کو آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ نیشنل ہیرالڈ میں ان سے پوچھ گچھ کے لئے ملی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے نوٹس پر سونیا گاندھی نے تین ہفتے کا وقت مانگا ہے۔ حالانکہ ای ڈی نے اب تک اس پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

      وہیں نیشنل ہیرالڈ کیس کو لے کر بدھ کو کانگریس نے کہا کہ پارٹی صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہوں گے کیونکہ ان کے پاس چھپانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔ پارٹی ترجمان پون کھیڑا نے کہا، ہم ضوابط پر عمل کرتے ہیں۔ اگر ہمارے صدر کو طلب کیا گیا ہے تو یقینی طور پر وہ پیش ہوں گی۔ ہمیں کوئی خوف اور گھبراہٹ نہیں ہے، ساتھ ہی ہم بی جے پی کی طرح نہیں ہے۔ ہمیں یاد ہے جب یاد ہے، جب امت شاہ 2002 سے 2013 کے دوران بھاگتے ہوئے پھر رہے تھے۔

      وہیں 13 جون کو راہل گاندھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہونے والے ہیں۔ اسے لے کر پارٹی بڑی سطح پر طاقت کی کارکردگی کی تیاری میں ہے اور پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کو دہلی بلایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، کانگریس نے اپنے اراکین پارلیمنٹ سے بھی کہا ہے کہ وہ 13 جون کی صبح دہلی میں موجود رہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی کی ای ڈی کے سامنے پیشی پر پارٹی کے سینئر لیڈران، اراکین پارلیمنٹ اور بڑی تعداد میں کارکنان کے موجود رہنے کا امکان ہے۔

      واضح رہے کہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں منی لانڈرنگ کے الزامات کو لے کر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو نوٹس بھیج کر پوچھ گچھ کے لئے بلایا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: