உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Congress Chintan Shivir:بی جے پی اور پی ایم مودی کی سیاست کے خلاف سونیا گاندھی کا اعلان جنگ

    بی جے پی کی تقسیم والی سیاست کے خلاف سونیا گاندھی کا اعلان جنگ۔

    بی جے پی کی تقسیم والی سیاست کے خلاف سونیا گاندھی کا اعلان جنگ۔

    Congress Chintan Shivir: سونیا گاندھی نے کہا کہ جہاں پارٹی کے لیے یہ ایک موقع ہے کہ وہ خود پر غور کرے، وہیں بی جے پی، آر ایس ایس اور اس کے اتحادیوں کی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک کو درپیش چیلنجوں پر غور کرنا بھی ناگزیر ہے۔

    • Share this:
      اُدئے پور: مرکز میں حکمران بی جے پی حکومت کے مذہبی پولرائزیشن کے سیاسی ماڈل کو لوگوں کو مسلسل خوف میں رکھنے کا ایک طریقہ بتاتے ہوئے کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پارٹی کے چنتن شیویر میں وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی-سنگھ نے ملک کے لوگوں کو خوف کے ماحول میں رہنے پر مجبور کر دیا ہے اور اقلیتوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولرائزیشن کی سیاست پر سونیا نے جس جارحانہ انداز میں نوسنکلپ چنتن شیویر میں حملہ کیا ہے وہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ کانگریس اپنی نظریاتی مخمصے کو ختم کرکے 2024 کے انتخابات میں بی جے پی-سنگھ کی آواز کے ہندوتوا کے خلاف سیاسی طور پر حملہ آور ہوگی۔

      افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ جہاں پارٹی کے لیے یہ ایک موقع ہے کہ وہ خود پر غور کرے، وہیں بی جے پی، آر ایس ایس اور اس کے اتحادیوں کی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک کو درپیش چیلنجوں پر غور کرنا بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تکلیف دہ طور پر واضح ہے کہ 'زیادہ سے زیادہ گورننس، کم سے کم حکومت' سے وزیر اعظم مودی اور ان کے اتحادیوں کا مطلب اقلیتوں پر 'وحشیانہ' مظالم ہے۔ اس سے اس کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ اقلیتوں کو جو ہمارے معاشرے کا اٹوٹ انگ اور مساوی شہری ہیں جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔

      تاریخ کے نام پر بانٹا جارہا ہے جھوٹ: سونیا گاندھی
      سیاسی مخالفین کے خلاف مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ حکومت کی حکمرانی کا بنیادی منتر ڈرانا، دھمکانا، ان کی شبیہ کو نقصان پہنچانا، انہیں جھوٹے بہانوں میں قید کرنا اور ان کے خلاف تحقیقاتی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جمہوری اداروں کی آزادی اور انصاف کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      اقتصادی ترقی کی راہ پر مسلسل گامزن ہندوستان، GST سے ہونے والی آمدنی کا بڑھ رہا ہے دائرہ

      یہ بھی پڑھیں:
      Delhi Mundka Fire:اس آگ نے دلادی اُپہارسینماہال آتشزدگی کی یاد،جانیے کہاں ہوئی تھی غلطی

      تاریخ کے نام پر بہت سارے جھوٹ کا سہارا لے کر ہمارے عظیم لیڈروں خصوصاً جواہر لعل نہرو کی شبیہ کو خراب کرنے اور مہاتما گاندھی اور ان کے نظریاتی علمبرداروں کے قاتلوں کی شان میں گستاخی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: