உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سونیا گاندھی کو ملی اسپتال سے چھٹی، ED نے نیشنل ہیرالڈ کیس میں 23 جون کو کیا ہے طلب

    کانگریس صدر سونیا گاندھی (Interim President Sonia Gandhi) کو پیر کی شام اسپتال سے چھٹی مل گئی۔ ڈاکٹروں نے انہیں گھر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ای ڈی نے نیشنل ہیرالڈ (National Herald) سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں سونیا گاندھی کو 23 جون کو پوچھ گچھ کے لئے پیش ہونے کو کہا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی (Interim President Sonia Gandhi) کو پیر کی شام اسپتال سے چھٹی مل گئی۔ ڈاکٹروں نے انہیں گھر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ٹوئٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ کورونا وائرس انفیکشن کے بعد صحت سے متعلق پریشانیوں کے سبب 75 سالہ سونیا گاندھی کو گزشتہ 12 جون کو سرگنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی تھیں۔ جے رام رمیش نے کہا، ‘کانگریس صدر کو آج شام سرگنگا رام اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے اور انہیں گھر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے‘۔

      کانگریس کے مطابق، اسپتال میں بھرتی کرائے جانے کے بعد پتہ چلا تھا کہ سونیا گاندھی کی سانس کی نالی میں 'فنگل انفیکشن' ہے، جس کا علاج کیا گیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (Enforcement Directorate) نے نیشنل ہیرالڈ (National Herald) سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں سونیا گاندھی کو نئے سرے سے سمن جاری کرکے 23 جون کو پوچھ گچھ کے لئے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سونیا گاندھی کو اس سے قبل آٹھ جون کو پیش ہونے کے لئے کہا گیا تھا، لیکن کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے انہوں نے جانچ ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کے لئے نئی تاریخ دینے کو کہا تھا۔

      جانچ ایجنسی کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے پہلے ہی پوچھ گچھ کر رہی ہے اور وہ ای ڈی کے سامنے پیر کے روز پھر پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ گاندھی فیملی سے جڑے اس نیشنل ہیرالڈ معاملے میں کئی سنگین الزام ہیں۔ یہ کیس ایک ایکویٹی لین دین سے متعلق ہے، جس میں کانگریس صدر سونیا گاندھی اور ان کے بیٹے راہل گاندھی پر ایسوسی ایٹیڈ جرنلس کی 2,000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی جائیداد کا مبینہ طور پر صرف 50 لاکھ روپئے کی ادائیگی کرکے ہیرا پھیری کرنے کا الزام ہے۔

      اس کیس کو لے کر سال 2012 میں، بی جے پی کے لیڈر اور ترجمان سبرامنیم سوامی نے ایک نچلی عدالت کے سامنے شکایت درج کرائی تھی۔ اس کے تحت الزام لگایا گیا تھا کہ ینگ انڈیا لمیٹیڈ (YIL) کے ذریعہ ایسوسی ایٹیڈ جرنلس (AJL) کو ایکوائر کئے جانے میں کچھ کانگریس لیڈران نے دھوکہ دہی کی تھی۔ شکایت میں الزام تھا کہ YIL نے نیشنل ہیرالڈ کی جائیداد کو ’بدنیتی‘ کی وجہ سے ’قبضہ‘ کرلیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: