உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مودی حکومت کو گھیرنے کی تیاری، سونیا گاندھی نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بنائی حکمت عملی، ممتا بنرجی درکنار

    Sonia Gandhi Meeting: ذرائع نے کہا کہ لیڈروں نے اس موضوع پر آگے کا راستہ نکالنے کے لئے شرد پوار کو راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو سے بات کرنے کے لئے کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ ممتا بنرجی کی ترنمول کاگنریس، جس کا کانگریس کے ساتھ ٹکراو ہے، کو اس میٹنگ کے لئے مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

    • Share this:

      نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی (Congress President Sonia Gandhi) نے منگل کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار (NCP Chief Sharad Pawar) اور اپوزیشن جماعتوں کے کئی دیگر سینئر لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی، جس میں پارلیمنٹ کے موجودہ سرمائی اجلاس میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، سونیا گاندھی کی رہائش گاہ 10 جن پتھ پر ہوئی اس میٹنگ میں شرد پوار کے ساتھ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ، شیو سینا لیڈر سنجے راوت (Sanjay Raut) اور ڈی ایم کے لیڈر ٹی آر بالو بھی شامل ہوئے۔

      کانگریس سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں ایسی مزید میٹنگیں ہوں گی تاکہ سبھی اپوزیشن جماعتوں کو متحد کیا جاسکے۔ اس میٹنگ میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی (Rahul Gandhi) اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملیکا ارجن کھڑگے بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق، سونیا گاندھی نے اس میٹنگ کے لئے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے (Maharashtra CM Uddhav Thackeray) اور تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن (Tamil Nadu CM MK Stalin) کو مدعو کیا تھا۔ ان دونوں لیڈروں نے میٹنگ کے لئے سنجے راوت اور ٹی آر بالو کو بھیجا۔

      ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس کو نہیں دی گئی تھی دعوت

      ذرائع نے کہا کہ لیڈروں نے اس موضوع پر آگے کا راستہ نکالنے کے لئے شرد پوار کو راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو سے بات کرنے کے لئے کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ ممتا بنرجی کی ترنمول کاگنریس، جس کا کانگریس کے ساتھ ٹکراو ہے، کو اس میٹنگ کے لئے مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

       مرکزی حکومت پر اپوزیشن کی آواز دبانے کا الزام

      اس سے قبل، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور کئی دیگر اپوزیشن لیڈروں نے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے دوران ایوان بالا میں ’غیر اخلاقی سلوک‘ کو لے کر سرمائی اجلاس سیشن کی باقی مدت کے لئے معطل کئے گئے راجیہ سبھا کے 12 اراکین کی معطلی منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے منگل کو مارچ نکالا اور حکومت پر اپوزیشن کی آواز دبانے کا الزام لگایا۔

      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں.

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: