شیلا دکشت کی وفات کانگریس کے لئے بڑا نقصان: راہل گاندھی، سونیا گاندھی، منموہن سنگھ اورپرینکا گاندھی نے کہی یہ بات

سونیا گاندھی نے شیلا دکشت کی رہائش گاہ پرجاکران کےجسد خاکی پرگلہائےعقیدت پیش کی اور ان کے رشتہ داروں کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیا۔

Jul 20, 2019 09:11 PM IST | Updated on: Jul 20, 2019 09:11 PM IST
شیلا دکشت کی وفات کانگریس کے لئے بڑا نقصان: راہل گاندھی، سونیا گاندھی، منموہن سنگھ اورپرینکا گاندھی نے کہی یہ بات

شیلا دکشت کےانتقال کے بعد راہل گاندھی، سونیا گاندھی، منموہن سنگھ اور پرینکا گاندھی نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کے صدرراہل گاندھی نے دہلی کی سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا "کانگریس پارٹی کی پیاری بیٹی جن کے ساتھ میری ذاتی تعلقات تھے‘ ان محترمہ شیلا دکشت جی کی وفات کی خبرسن کربہت غمزدہ ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں شیلا دکشت کےعزیزواقارب اوردہلی والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں"۔

کانگریس کی سابق صدراوریوپی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی، موجودہ صدرراہل گاندھی اورسابق وزیراعظم منموہن سنگھ سمیت متعدد رہم رہنماوں نے دہلی کی سابق وزیراعلی شیلا دکشت کی وفات پرگہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئےانہیں دلی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سونیا گاندھی نے شیلا دکشت کی رہائش گاہ پرجاکران کےجسد خاکی پرگلہائےعقیدت پیش کئےاوران کے رشتہ داروں کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیا۔

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نےکہا کہ شیلا دکشت کی اچانک وفات کی خبرسن کرمجھے بہت دکھ ہوا۔ ان کی وفات سےکانگریس نےعوام کےلئےوقف ایک مقبول رہنما کھودیا ہے۔ وزیراعلی کے طورپرمسلسل 15 سال کے ان کے دوراقتدارمیں کئےگئےترقیاتی کاموں کو دہلی کےعوام کبھی نہیں بھول پائیں گے۔

Loading...

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ”محترمہ شیلا دکشت کی وفات کی خبر سن کر بہت دکھ پہنچا۔ وہ مجھے پیار کرتی تھیں۔ انہوں نے دہلی اورکانگریس کےلئےجوکیا لوگ اسےہمیشہ یاد رکھیں گے۔ وہ کانگریس کی بڑی رہنما تھیں۔ پارٹی، سیاست اورملک اور بالخصوص دہلی کےلئےانہوں نےجوکچھ کیا، وہ بے پناہ ہے۔

Loading...