உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کسان آندولن پر سونیا گاندھی نے کہا- حکومت کا رخ گھمنڈی، بی جے پی نے کہا- آگ میں گھی ڈالنے کا کام کر رہی ہے کانگریس

    کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کی فائل فوٹو۔ تصویر کریڈٹ پرکاش سنگھ/ اے ایف پی

    کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کی فائل فوٹو۔ تصویر کریڈٹ پرکاش سنگھ/ اے ایف پی

    سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے معیشت کو لے کر حکومت پر نشانہ سادھا۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ حکومت پرائیویٹائزیشن کی جلد بازی میں ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی (Sonia Gandhi) نے کانگریس ورکنگ کمیٹی (CWC) کی میٹنگ میں الزام عائد کیا کہ حکومت نے کسان تنظیموں کے ساتھ بات چیت کے نام پر حیران کرنے والا حساس رویہ اور تکبر (گھمنڈ) دکھایا ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا، ’ایک ہفتے میں پارلیمنٹ سیشن شروع ہونے جا رہا ہے۔ یہ بجٹ سیشن ہے، لیکن عوامی مفاد کے کئی ایسے موضوعات ہیں، جن پر پوری طرح تبادلہ خیال کئے جانے کی ضرورت ہے۔ کیا حکومت اس پر متفق ہوتی ہے، یہ دیکھنا ہوگا۔

      مرکزی وزیر قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کا ذکر کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے الزام لگایا، ’کسانوں کا آندولن جاری ہے اور حکومت نے بات چیت کے نام پر حیران کرنے والا حساس رویہ اور تکبر دکھایا ہے’۔

       کسان آندولن کو لے کر کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے بیان پر بی جے پی کے لیڈر شاہنواز حسین نے کہا کہ کانگریس آگ میں گھی ڈالنے کا کام کر رہی ہے۔ فائل فوٹو
      کسان آندولن کو لے کر کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے بیان پر بی جے پی کے لیڈر شاہنواز حسین نے کہا کہ کانگریس آگ میں گھی ڈالنے کا کام کر رہی ہے۔ فائل فوٹو


      سونیا گاندھی نے یہ بھی کہا، ’یہ واضح رہے کہ قانون جلد بازی میں بنائے گئے اور پارلیمنٹ کو ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ ہم ان قوانین کو خارج کرتے ہیں کیونکہ یہ خوراک ورسد قوانین کی بنیادوں کو منہدم کردیں گے’۔ انہوں نے معیشت کی صورتحال کو لے کر بھی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ حکومت پرائیویٹائزیشن کو لے کر جلد بازی میں ہے۔

      آگ میں گھی ڈال رہی ہے کانگریس

      دوسری جانب کسان آندولن کو لے کر کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے بیان پر بی جے پی کے لیڈر شاہنواز حسین نے کہا کہ کانگریس آگ میں گھی ڈالنے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں اور حکومت کے درمیان بات چل رہی ہے، کانگریس درمیان میں کون ہوتی ہے؟ کانگریس صدر کے انتخاب سے متعلق سوال پر سید شاہنواز حسین نے کہا کہ کانگریس میں ایک ہی فیملی کا صدر ہونا ہے، کبھی بھی بنا لیجئے، یہ پارٹی نہیں فیملی کا اندرونی معاملہ ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: