ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سونیا گاندھی نے گاندھی جینتی پر لگایا بڑا الزام، کسانوں کے ساتھ نا انصافی کررہے ہیں وزیر اعظم مودی

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے زرعی قوانین کے تعلق سے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ ان کی حکومت کسی سے مشورہ کئے بغیر تین کالے قوانین لے کر آئی اور کانگریس کسانوں کے ساتھ ان قوانین کے خلاف جدو جہد جاری رکھے گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 02, 2020 04:24 PM IST
  • Share this:
سونیا گاندھی نے گاندھی جینتی پر لگایا بڑا الزام، کسانوں کے ساتھ نا انصافی کررہے ہیں وزیر اعظم مودی
سونیا گاندھی نے گاندھی جینتی پر لگایا بڑا الزام، کسانوں کے ساتھ نا انصافی کررہے ہیں وزیر اعظم مودی

نئی دہلی: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے زرعی قوانین کے تعلق سے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ ان کی حکومت کسی سے مشورہ کئے بغیر تین کالے قوانین لے کر آئی اور کانگریس کسانوں کے ساتھ ان قوانین کے خلاف جدو جہد جاری رکھے گی۔ سونیا گاندھی نے جمعہ کے روز یہاں جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ کسانوں نے اپنی محنت سے کورونا جیسی وبا کے دور میں ملک کی غیرمعمولی خدمات انجام دی ہیں اور ان کی بدولت اس بحران میں ملک کے باشندوں کو مفت اناج فراہم کیا جا سکا ہے، لیکن کسان مخالف اورعوام دشمن مودی سرکار نے زراعت مخالف تین قانون بنا کرکے ملک کے کسانوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔


کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا ’’آج کسانوں، مزدوروں اور محنت کش لوگوں کے سب سے بڑے ہمدرد مہاتما گاندھی کی سالگرہ ہے۔ گاندھی جی کہتے تھے کہ ہندوستان کی آتما ہندوستان کے گاؤں، کھیت میں بستی ہے۔ آج ’جئے جوان، جئے کسان‘ کا نعرہ دینے والے ہمارے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی بھی سالگرہ ہے‘‘۔

مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پرصدر کووند نے خراج عقیدت پیش کیا




صدررام ناتھ کووند نے جمعہ کے روز بابائے قوم مہاتما گاندھی کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ رام ناتھ کووند نے ٹویٹ کیا’’گاندھی جینتی کے دن ممنون ملک کی جانب سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘
صدررام ناتھ کووند نے جمعہ کے روز بابائے قوم مہاتما گاندھی کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ رام ناتھ کووند نے ٹویٹ کیا’’گاندھی جینتی کے دن ممنون ملک کی جانب سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘


نئی دہلی: صدررام ناتھ کووند نے جمعہ کے روز بابائے قوم مہاتما گاندھی کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ رام ناتھ کووند نے ٹویٹ کیا’’گاندھی جینتی کے دن ممنون ملک کی جانب سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘ ان کی سچائی ، عدم تشدد اور محبت کا پیغام معاشرے میں ہم آہنگی پیدا کرکے پوری دنیا کی فلاح و بہبود کا سرچشمہ بنے ہوئے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا ’’آئیے ہم سب ایک بار پھر گاندھی جینتی کے موقع پر یہ عہد کریں کہ ہم ہمیشہ حق اور عدم تشدد کے راستے پر چلتے ہوئے ملک کی فلاح و بہبود اور ترقی ، ایک صاف ستھرا ، خوشحال ، مضبوط اور ایک جامع ہندوستان بنا کر ہم گاندھی جی کے خوابوں کی تعبیر دیں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 02, 2020 04:14 PM IST