உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    'میں کسی کا موقف نہیں لوں گی...'، گہلوت اور تھرور سے ملاقات کے بعد سونیا گاندھی نے کہا

    'میں کسی کا موقف نہیں لوں گی...'، گہلوت اور تھرور سے ملاقات کے بعد سونیا گاندھی نے کہا ۔ فائل فوٹو ۔

    'میں کسی کا موقف نہیں لوں گی...'، گہلوت اور تھرور سے ملاقات کے بعد سونیا گاندھی نے کہا ۔ فائل فوٹو ۔

    Congress presidential polls: دہلی میں 10 جن پتھ پر اپنی میٹنگ کے دوران کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت سے کہا کہ وہ اگلے پارٹی صدر کیلئے ہونے والے انتخاب میں کوئی موقف نہیں لیں گی ۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور سے بھی یہی بات کہی تھی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : کانگریس صدر عہدہ کے انتخاب کو لے کر پارٹی میں کافی کھینچ تان چل رہی ہے ۔ اس درمیان دہلی میں 10 جن پتھ پر اپنی میٹنگ کے دوران کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت سے کہا کہ وہ اگلے پارٹی صدر کیلئے ہونے والے انتخاب میں کوئی موقف نہیں لیں گی ۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور سے بھی یہی بات کہی تھی، جب وہ پارٹی صدر عہدہ کیلئے اپنی امیدواری پر گفتگو کرنے کیلئے دو دن پہلے ان سے ملے تھے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: عمران خان نے پھر کی PM مودی کی تعریف، کہا: ان کی بیرون ممالک کوئی پراپرٹی نہیں، کیونکہ...


      ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق معلوم ہو کہ گہلوت جنہوں نے سونیا گاندھی سے ملنے کے صرف گھنٹوں پہلے اشارہ دیا تھا کہ وہ اگلے کانگریس صدر بننے کیلئے میدان میں اتر سکتے ہیں ۔ بدھ کی صبح قومی راجدھانی دہلی میں سونیا گاندھی سے ملنے پہنچے ۔ ان کی امیدواری کے بارے میں گفتگو تب ہوئی جب انہوں نے منگل کو جے پور میں ممبران اسمبلی کے ساتھ دیر رات میٹنگ کی اور کہا کہ اگر وہ حقیقت میں اپنی نامزدگی داخل کرتے ہیں تو سبھی ممبران پارلیمنٹ کو دہلی پہنچنے کیلئے کہا جائے گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: تیستا سیتلواڑ کے خلاف SIT نے داخل کی چارچ شیٹ، جھوٹی گواہی سے سزا دلانے کی سازش رچی


      وہیں دوسری طرف کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے بدھ کو پارٹی کے سینٹرل الیکشن اتھاریٹی کے صدر مدھوسودن مستری سے ملاقات کی اور نامزدگی کارروائی کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ پی ٹی آئی کے مطابق تھرور اے آئی سی سی صدر دفتر پہنچے اور مستری سے ان کے دفتر میں بات کی ۔ تھرور سے ملاقات کے بارے میں پوچھے جانے پر مستری نے کہا کہ انہوں نے تھرور کو ووٹر لسٹ، انتخابی ایجنٹ اور نامزدگی داخل کرنے کے بارے میں جانکاری دیدی ہے ۔

      خیال رہے کہ تھرور نے پیر کو سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی اور اگلے کانگریس صدر عہدہ کے الیکشن میں اترنے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔ جبکہ کانگریس صدر نے کہا تھا کہ وہ الیکشن میں جوں کی توں رہیں گی ۔ مستری نے آگے کہا کہ سونیا گاندھی نے زیادہ لوگوں کے الیکشن لڑنے کے خیال کا خیرمقدم کیا اور اس تصور کو دور کردیا کہ ایک آفیشیل امیدوار ہوگا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: