کاٹھمنڈو۔ اتوار کو نیپال کے پوکھرا کے ہوائی اڈے کے قریب Yeti Airlines کا ATR-72 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے بعد سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ جو طیارہ صرف 20 منٹ کی پرواز کے بعد رن وے پر لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا وہ اس خوفناک حادثے کا شکار کیسے ہوا؟ کیا اس کی ذمہ دار کوئی تکنیکی خرابی تھی یا پائلٹ کی کوئی غلطی طیارہ گرنے کا سبب بنی۔ کیا اس کے پیچھے کوئی سازش کارفرما ہے؟ اب Yeti Airlines کے طیارے کے حادثے کی حقیقت سامنے آنے کے لیے اس کے ملبے سے ملنے والے بلیک باکس کی ریکارڈنگ کا انتظار ہے۔
آخر ایسا کیا ہوا کہ طیارہ لینڈنگ سے عین قبل گر کر تباہ ہو گیا؟ ایسے کئی سوالوں کے جواب اب بلیک باکس کی جانچ پڑتال کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔ آخر کس چیز کی وجہ سے 72 افراد کی زندگی ایک ہی جھٹکے میں ختم ہو گئی۔ طیارے کے آخری لمحات میں پائلٹ کی آخری کال کیا تھی؟ اس کے سامنے آنے کے بعد ہی ٹھوس طور پر کچھ کہا جا سکے گا۔ نیپال کی ایئرپورٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق طیارے کو پوکھرا کے ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے رن وے پر اترنے کی اجازت ملی تھی اور موسم بالکل صاف تھا۔
اس مسافر طیارے نے کاٹھمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پوکھرا کے لیے صبح 10:33 بجے اڑان بھری تھی۔ پوکھرا ہوائی اڈے کے رن وے پر لینڈنگ سے صرف 10 سیکنڈ قبل یہ طیارہ اچانک آگ کے گولے میں تبدیل ہوکر زوردار دھماکے کی طرح سے زمین پر گر گیا۔ طیارہ پوکھرا کے پرانے اور نئے ہوائی اڈے کے درمیان گر کر تباہ ہو گیا۔ زمین سے چند میٹر کی بلندی پر ہوا میں اڑتے ہوئے Yeti Airlines کا طیارہ کھلونے کی طرح زمین پر گر گیا۔ اچانک اس میں سوار 68 مسافروں اور عملے کے 4 ارکان کی زندگیاں ختم ہوگئیں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔