ناسک کی فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی، 1 شخص کی موت، 14 افراد زخمی، بچاؤ کے کام جاری
تصویر بشکریہ: @odishabhaskar
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے حرکت میں آتے ہوئے کہا کہ زخمیوں اور اندر پھنسے لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ میں ذاتی طور پر صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں۔
آج بروز اتوار (1 جنوری 2023) کو مہاراشٹر کے ضلع ناسک کی ایک فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی ہے۔ جس میں کم از کم ایک شخص کی موت اور 14 دیگر افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے چار کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ مزید دو افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے اور اعلیٰ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر بھی امدادی کارروائیوں کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے۔
علاقہ کے مکینوں نے زور دار دھماکے کی آواز سنی اور جائے وقوعہ سے دھویں کے بڑے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ فیکٹری سے دھوئیں کے بڑے بادل نکلتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی تھی۔ ناسک کی اگت پوری تحصیل کے منڈے گاوں گاؤں میں جندل گروپ (Jindal Group) کے پولی تھین مینوفیکچرنگ یونٹ (polythene manufacturing) میں صبح تقریباً 11:30 بجے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کیمیکل پلانٹ کے اندر موجود بوائلر سے لگی۔ متوفی خاتون کو اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
Maharashtra | Massive fire breaks out in a factory located in Mundegaon village of Igatpuri tehsil in Nashik district
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے (Eknath Shinde) نے حرکت میں آتے ہوئے کہا کہ زخمیوں اور اندر پھنسے لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ میں ذاتی طور پر صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں۔ تمام قریبی اسٹیشنوں سے فائر سسٹم کو کام میں دبایا گیا ہے۔ 14 میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔