ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ کے ورنگل میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی ، 10 افراد ہلاک

تلنگانہ کے ضلع ورنگل کی پٹاخے بنانے والی کمپنی بھدراکالی فائر ورکس میں بھیانک آتشزدگی اور دھماکہ کا واقعہ پیش آیاہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 04, 2018 05:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تلنگانہ کے ورنگل میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی ، 10 افراد ہلاک
فوٹو : اے این آئی۔

حیدرآباد : تلنگانہ کے ضلع ورنگل کی پٹاخے بنانے والی کمپنی بھدراکالی فائر ورکس میں بھیانک آتشزدگی اور دھماکہ کا واقعہ پیش آیاہے۔اس واقعہ میں 10 افراد ہلاک اور دیگر کئی شدید طورپر جھلس گئے۔آگ اتنی شدید تھی کہ اس کے شعلے بڑے پیمانہ پر دیکھے گئے ۔اس فیکٹری میں آگ کے ساتھ ہی اس میں رکھے پٹاخے پھٹ پڑے ، جس کے سبب مقامی افرادخوفزدہ ہوگئے ، جنہوں نے فوری طور پرفائر بریگیڈ کے اہل کاروں کو اس بات کی اطلاع دی۔ دو فائر بریگیڈس کے اہل کاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔فیکٹری میں آگ لگنے کے وقت اس میں تقریبا13افراد تھے۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی بعض افراد جان بچانے کے لئے بھاگ کھڑے ہوئے تاہم دس افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔مقامی افراد نے بتایاکہ خطرناک آوازوں کے ساتھ یہ پٹاخے پھٹ پڑے ۔مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ یہ آگ اتنی شدید تھی کہ فیکٹری کی چھت کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔آگ اوردھماکہ کے اثر سے اطراف کے بعض مکانات کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی علاقہ کے لوگ راحت کام کے لئے نکل پڑے ، جنہوں نے جھلسے ہوئے افراد کو اسپتال پہنچانے میں مدد کی ۔اطلاع ملتے ہی رکن اسمبلی سی دھرماریڈی، کلکٹر ہریتا ، کمشنر پولیس رویندر سمیت بعض دیگر افراد مقام واقعہ پرپہنچے اور تفصیلات حاصل کیں۔ بعض جھلسے ہوئے افراد کی حالت تشویشناک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ایم جی ایم اسپتال منتقل کردیاگیا۔

First published: Jul 04, 2018 05:29 PM IST