ہوم » نیوز » No Category

آندھرا پردیش میں کار اور ٹرک کی بھیانک ٹکر ، 11 ہلاک

وشاکھاپٹنم : آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم ضلع میں آج ایک کار اور ٹرک کے درمیان ہوئی زبردست ٹکر میں کم از کم 11 لوگوں کی موت ہو گئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 10, 2016 10:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آندھرا پردیش میں کار اور ٹرک کی بھیانک ٹکر ، 11 ہلاک
علامتی تصویر

وشاکھاپٹنم : آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم ضلع میں آج ایک کار اور ٹرک کے درمیان ہوئی زبردست ٹکر میں کم از کم 11 لوگوں کی موت ہو گئی۔  نكا پلي پولیس کے سب انسپکٹر ایل رمنا نے بتایا کہ وشاکھاپٹنم سے راجمندري جاتے وقت ضلع میں نكاپلي منڈل کے كگيتا گاؤں میں قومی شاہراہ پر ٹائر پھٹ جانے سے ایک کار پہلے ڈیوائڈرسے جا ٹکرائی اور اس کے بعد مخالف سمت سے آنے والے ایک ٹرک سے اس کی زبردست ٹکر ہو گئی۔

ٹرک ڈرائیور نے حادثے سے بچنے کی کوشش میں ایک دو پہیہ گاڑی کو ٹکر مار دی، جس سے اس پر سوار دونوں افراد ہلاک اور کار میں سوار تمام نو افرادبھی اس حادثے کے شکار ہو گئے۔ کار سوار تمام افراد جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔

First published: Apr 10, 2016 10:57 PM IST