حیدرآباد : دنیا کے تقریباً 130 ماہرین تعلیم نے وائس چانسلر حیدرآباد یونیورسٹی کو کھلا خط روانہ کیا ہے ، جس میں دلت اسکالر روہت ویمولاکی خودکشی پر گہرے دکھ اور برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ واقعہ کی جانچ اور پورا پورا انصاف کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
ان تمام ماہرین تعلیم نے اپنی دستخط سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہندوستان میں اعلیٰ تعلیمی نظام میں ذات پات کے امتیاز کا جو واقعہ پیش آیا، اس کی جامع جانچ ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد یونیورسٹی کے پانچ دلت طلبہ کی سیاسی دباؤ میں آکر معطلی سے کئی سوالات ابھر رہے ہیں۔
روہت سے اس کا مستقبل چھین لیا گیا تھا اور اس نے مایوس ہوکر خودکشی کرلی۔ ساؤتھ ایشیا کے انٹرنیشنل اسکالرس نے یونیورسٹی کے حکام سے معطل کئے گئے دیگر چار طلبہ کی فوری بحالی ان کے ارکان خاندان کو مدد کی فراہمی کے علاوہ جو کچھ حالات پیش آئے ، ان کی جامع جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔