اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی سے تعلقات کا معاملہ، 14 افراد بنگلورو پولیس کی تحویل میں

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    PFI, SDPI links: ریڈی کے مطابق مشتبہ افراد پر آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس میں 153 اے (مذہب، نسل، جائے پیدائش، رہائش، زبان وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) اور 120 بی (مجرمانہ سازش) شامل ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammalamadugu | Lucknow | Mumbai | Hyderabad | Karnataka
    • Share this:
      PFI, SDPI links: بنگلورو کی ایک عدالت نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) سے جڑے 14 لوگوں کو 3 اکتوبر تک پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ بنگلورو پولیس نے 14 لوگوں کو فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے اور مجرمانہ سازش رچنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ پولیس کمشنر سی ایچ پرتاپ ریڈی نے کہا کہ مشتبہ افراد کو شہر کے کے جی ہالی پولیس اسٹیشن میں درج ایک از خود کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا ہے۔

      پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں ریاست کے مختلف مقامات سے 19 افراد کی شناخت کی گئی ہے۔ ان کا تعلق بنگلورو، میسور، منگلورو، دکشینا کنڑ، شیموگا، داونگیرے اور کوپل سے ہے۔ 19 مشتبہ افراد میں سے ہم 14 کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے، جن میں دو بنگلورو سے تھے۔ باقی 13 کو مزید تفتیش کے لیے شہر لایا جائے گا۔ گرفتار ہونے والوں میں پلنا گارڈن کا رہنے والا ناصر پاشا اور بنگلورو کے ایچ بی آر لے آؤٹ سے منصور احمد شامل ہیں۔

      کمشنر نے کہا کہ دیگر 12 گرفتار افراد کا تعلق دیگر شہروں اور اضلاع سے ہے جن میں میسور، منگلورو، کالابوراگی، جنوبی کنڑ، اترا کنڑ، شیوموگا، داونگیرے اور کوپل شامل ہیں۔ تمام گرفتار افراد کو جمعرات کی رات دیر گئے شہر لایا گیا۔

      پولیس کمشنر سی ایچ پرتاپ ریڈی نے کہا کہ یہ تحویل دہشت گردی کی مالی معاونت کرنے والے مشتبہ افراد کے خلاف این آئی اے کے ذریعہ ملک گیر چھاپوں کا حصہ نہیں ہے۔ ریڈی نے کہا کہ این آئی اے اور مرکزی ایجنسیوں کے کچھ معتبر معلومات کی بنیاد پر سٹی پولیس نے بدھ کو بنگلورو ایسٹ کے کے جی ہالی پولیس اسٹیشن میں 19 پی ایف آئی ممبران کے خلاف ایف آئی آر (328/22) درج کی۔

      ایسٹ ڈیویژن اور سنٹرل کرائم برانچ (سی سی بی) پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ حکام گرفتار افراد سے کالعدم تنظیموں کے ساتھ روابط، ان کی فنڈنگ ​​اور نوجوانوں کو غیر قانونی سرگرمیوں میں متاثر کرنے کی مبینہ کارروائیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      ریڈی کے مطابق مشتبہ افراد پر آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس میں 153 اے (مذہب، نسل، جائے پیدائش، رہائش، زبان وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) اور 120 بی (مجرمانہ سازش) شامل ہے۔ سٹی پولیس کو ریاستی انٹیلی جنس اور بنگلورو سٹی پولیس سمیت ریاستی پولیس کی مربوط ٹیم کے چھاپوں کے دوران ضبط کیا گیا سامان بھی ملا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      مزید بتایا گیا ہے کہ ان میں 34 لاکھ روپے نقد، کتابیں، ہارڈ ڈسک، دستاویزات اور موبائل فون شامل ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ہارڈ ڈسک اور موبائل فونز کو ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے فرانزک سائنس لیبارٹری کو بھیجا جائے گا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: