உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بارش کے سبب تمل ناڈو میں 150افراد اور آندھرا کے چتور میں پانچ افراد کی موت

    حیدرآباد:خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ بنا ہوا ہے جس کے زیر اثر گزشتہ تین دنوں سے تمل ناڈو سمیت آندھراپردیش کے اضلاع چتور ‘ کڑپہ اور نیلور میں شدید بارش ہورہی ہے ۔

    حیدرآباد:خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ بنا ہوا ہے جس کے زیر اثر گزشتہ تین دنوں سے تمل ناڈو سمیت آندھراپردیش کے اضلاع چتور ‘ کڑپہ اور نیلور میں شدید بارش ہورہی ہے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      حیدرآباد:خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ بنا ہوا ہے جس کے زیر اثر گزشتہ تین دنوں سے تمل ناڈو سمیت آندھراپردیش کے اضلاع چتور ‘ کڑپہ اور نیلور میں شدید بارش ہورہی ہے ۔


      تمل ناڈو میں بارش سے متعلق واقعات میں 150 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ آندھراپردیش کے چتور میں پانچ افراد کی موت ہوئی اور مزید پانچ افراد غرق ہوگئے ۔150 مویشیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ملی ہے ۔ 80 مکانات کو مکمل طور پر نقصان پہونچا ۔ آندھراپردیش کے ضلع چتور کے 8منڈلوں میں 20سنٹی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔


      بارش کے سبب ٹرین اور بس خدمات متاثر ہوئیں ۔ آندھراپردیش کے نیلور میں 30‘ بالیا پلی میں 35سنٹی میٹر بارش ہوئی ۔ تمل ناڈو اور ساحلی آندھراپردیش کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں حکومتوں کی جانب سے تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔

      First published: