உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کانپور ٹریکٹرٹرالی حادثہ میں مرنےوالوں کو 2 لاکھ اورمتاثرین کو 50000 روپے معاوضہ کا اعلان

    تصویر اے این آئی

    تصویر اے این آئی

    وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ کانپور میں ٹریکٹر ٹرالی حادثہ سے پریشان میرے دکھی جذبات ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے عزیز و اقارب کو کھو دیا ہے۔ زخمیوں کے ساتھ دعائے خیر ہے۔ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Jambusar | Lucknow | Hyderabad
    • Share this:
      اتر پردیش کے ضلع کانپور میں یاتریوں کو لے جانے والی ایک گاڑی بھیانک حادثہ کا شکار ہوئگی ہے۔ جس کے نتیجہ میں ستائیس افراد کی موت ہو گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حادثے کے بعد افراتفری کا ماحول پیدا ہوا۔ اسی دوران جائے حادثہ پر موجود لوگ مدد کے لیے بھاگے۔ ایمبولینس اور اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

      وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ کانپور میں ٹریکٹر ٹرالی حادثہ سے پریشان میرے دکھی جذبات ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے عزیز و اقارب کو کھو دیا ہے۔ زخمیوں کے ساتھ دعائے خیر ہے۔ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا اور زخمیوں کو 50000 روپے دیئے جائیں گے۔


      چیف منسٹر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ حادثے کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک اپیل کی کہ ٹریکٹر ٹرالیوں کو صرف سامان لے جانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے نہ کہ لوگوں کو لے جانے کے لیے، کیونکہ اس سے لوگوں کی حفاظت کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔


      یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹویٹ کیا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کا معاوضہ ریاست کی جانب سے دیا جائے گا۔ کانپور ضلع میں سڑک حادثہ بہت دل دہلا دینے والا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ اور دیگر سینئر افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے جنگی بنیادوں پر راحت اور بچاؤ کام کرنے اور زخمیوں کے مناسب علاج کے انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔



      یہ بھی پڑھیں:


      انہوں نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ اس حادثے میں جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ دیگر لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے حادثے میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی۔ یوپی کی سابق وزیر اعلی مایاوتی اور کانگریس نے بھی تعزیت پوسٹ کی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: