ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کرناٹک کے رائچور میں کورونا وائرس کی وجہ سے 28 سالہ حاملہ خاتون کی موت

وینکٹیش کمار نے بتایا کہ تیس مئی کو سانس کی تکلیف کے سبب اس خاتون کو رائچور کے ریمس اسپتال میں بھرتی کیاگیا تھا اور دو جون کو بلغم کے نمونے حاصل کئے گئے۔

  • Share this:
کرناٹک کے رائچور میں کورونا وائرس کی وجہ سے 28 سالہ حاملہ خاتون کی موت
کرناٹک کے رائچورمیں کورونا وائرس کی وجہ سے 28سالہ حاملہ خاتون کی موت

کرناٹک کے رائچور میں کورونا وائرس کی وجہ سے 28سالہ حاملہ خاتون کی موت ہوئی ہے۔ رائچور ضلع ڈپٹی کمشنر آر وینکٹیش کمار نے میڈیا کو اس بات کی جانکاری دی۔ وینکٹیش کمار نے بتایا کہ تیس مئی کو سانس کی تکلیف کے سبب اس خاتون کو رائچور کے ریمس اسپتال میں بھرتی کیاگیا تھا اور دو جون کو بلغم کے نمونے حاصل کئے گئے۔ اسی طرح تین جون کو اس خاتون کی رپورٹ پازیٹیو آئی۔ جس کے بعد خاتون کو اوپیک اسپتال میں واقع آئی سو لیشن وارڈ منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون ٹی بی میں مبتلا ء ہونے کے علاوہ ذہنی طور پر بھی متاثر تھی۔


ڈپٹی کمشنر کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے خاتون کا علاج جاری تھا، لیکن اسی دوران اس کا 9جون کو انتقال ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک خاتون 25مئی کو بیدر سے رائچور ضلع آئی ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک خاتون کو سانس کی تکلیف کے پیش نظر لاک ڈاون سے پہلے بھی ریمس میں بھرتی کیاگیا تھا۔افراد خاندان کا الزام ہے کہ کل صبح بھاری مقدار میں خون کے اخراج کی بعد کسی نے بھی حاملہ خاتون کی طبی جانچ وعلاج نہیں کیا،جس سے اس حاملہ خاتون کا حمل ساقط ہونے پر وارڈ میں موجود دیگر مریضوں نے بھی اس غفلت کے خلاف بطور احتجاج کھانا کھانے سے انکار کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ اس دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے جانچ پڑتال کے بعد متعلقہ ڈاکٹر کو بروقت طبی خدمات فراہم نہ کرنے پر خدمات سے معطل کردیا۔ اس دوران ریاستی وزیر صحت سری راملو نے بھی خاطی ڈاکٹر کو معطل کرنے کا اعلان کیا۔


ریاستی وزیر صحت نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں غریب مریضوں کے علاج و معالجہ میں لاپرواہی وتساہلی برتنے پر خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ کرناٹک کے رائچور ضلع میں اب تک 359افراد کووڈ۔19سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسی طرح 82افراد کو ڈسجارج کیاگیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق رائچور انسٹی ٹیو یٹ آف میڈیکل سائنسس میں قائم کردہ کورونا ٹسٹ لیب میں کل 1692نمونوں کی جانچ رپورٹ آنا باقی ہے اور565 نمونوں کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

First published: Jun 10, 2020 12:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading