உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تمل ناڈو میں بھاری بارش سے تین کی موت، چار اضلاع میں Red Alert، چنئی کے کئی علاقوں میں پانی جمع

    تمل ناڈو میں بھاری بھارش سے تین کی موت، چار اضلاع میں ریڈ الرٹ، چنئی کے کئی علاقوں میں پانی جمع ۔ علامتی تصویر ۔

    تمل ناڈو میں بھاری بھارش سے تین کی موت، چار اضلاع میں ریڈ الرٹ، چنئی کے کئی علاقوں میں پانی جمع ۔ علامتی تصویر ۔

    تمل ناڈو (Tamilnadu) میں شدید بارش (heavy rain) کی وجہ سے 3 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے 4 اضلاع میں ریڈ الرٹ ( Red Alert) جاری کر دیا گیا ہے ۔ وہیں چنئی کے کئی علاقوں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا ہے ۔

    • Share this:
      چنئی : تمل ناڈو  (Tamilnadu) میں شدید بارش (heavy rain) کی وجہ سے 3 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے 4 اضلاع میں ریڈ الرٹ  ( Red Alert) جاری کر دیا گیا ہے ۔ وہیں چنئی کے کئی علاقوں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا ہے ۔ ریاستی ریونیو اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر کے کے ایس آر رام چندرن نے کہا کہ تمل ناڈو میں طوفانی بارشوں کے بعد جمعرات کو بارش سے متعلق بجلی کے جھٹکے لگنے کے واقعات میں تین افراد کی موت ہو گئی ۔ چنئی، کانچی پورم، تروولور اور چنگلی پٹو ایسے اضلاع ہیں جہاں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

      ریاست کے ریونیو اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر رامچندرن نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے کئی علاقوں میں 20 سینٹی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ، جو کہ بھاری سے بہت زیادہ بارش کا اشارہ دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بارش کی وجہ سے راجدھانی چنئی (Chennai Rains) میں سیلاب جیسی صورتحال ہے۔ شہر کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام رہا ، جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ۔


      وہیں محکمہ موسمیات نے جمعرات کی رات تیز بارش اور جمعہ کو درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق یہاں کے ایم آر سی نگر میں سب سے زیادہ 17.65 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ ننگم بکم اور مینانبکم میں بالترتیب 14.65 سینٹی میٹر اور 10 سینٹی میٹر بارش ہوئی ۔

      پڑوسی تھرووللور اور کانچی پورم اضلاع کے تحت آنے والے علاقوں سمیت دیگر علاقوں میں بھی بھاری بارش ریکارڈ کی گئی ۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ اگلے تین دنوں کے دوران شمالی ساحلی تمل ناڈو اور جنوبی ساحلی آندھرا پردیش کے آس پاس کے علاقوں میں بھاری سے بہت زیادہ بارش کی سرگرمی جاری رہنے کا امکان ہے اور اس کے بعد کمی آئے گی ۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: