உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں کرین کے گرنے کے واقعہ میں 3حیدرآبادی عازمین حج زخمی

    حیدرآباد: مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں کرین کے گرنے کے واقعہ میں 3حیدرآبادی عازمین حج زخمی ہوگئے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      حیدرآباد: مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں کرین کے گرنے کے واقعہ میں 3حیدرآبادی عازمین حج زخمی ہوگئے ہیں۔ ان میں بازار گھاٹ حیدرآباد کے رہنے والے دو عازمین حج محمد حنیف اوران کی اہلیہ معمولی طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ان کو علاج کے بعد ان کی رہائش عزیریہ بھیج دیا گیا ہے۔ پرانے شہر حیدرآباد کے علاقہ بھوانی نگر تالاب کٹہ کے رہنے والے شیخ مجیب کو اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے تاہم تشویش کی کوئی بات نہیں ہے ۔

      اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیر مین پروفیسر شکور سنٹرل حج کمیٹی سے مسلسل ربط میں ہیں۔سعودی عرب کے حکام جاں بحق ہونے والے عازمین کی قومیت کی تصدیق میں مصروف ہے ۔ریاستی حج کمیٹی میں ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کا نمبر 040-23214125ہے ۔عازمین حج کے رشتہ دار اس کنٹرول روم سے ربط پیداکرسکتے ہیں۔

      First published: