ہوم » نیوز » No Category

سی پی ایم کارکن کے قتل کے مجرم آر ایس ایس کے پانچ کارکنوں کو عمر قید

پالاکڈ: کیرل میں پالاکڈ کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے دو کارکنوں کے قتل میں ملوث ہونے کے جرم میں آر ایس ایس کے پانچ کارکنوں کو آج عمر قید کی سزا سنائی۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 30, 2016 11:55 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سی پی ایم کارکن کے قتل کے مجرم آر ایس ایس کے پانچ کارکنوں کو عمر قید
پالاکڈ: کیرل میں پالاکڈ کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے دو کارکنوں کے قتل میں ملوث ہونے کے جرم میں آر ایس ایس کے پانچ کارکنوں کو آج عمر قید کی سزا سنائی۔

پالاکڈ: کیرل میں پالاکڈ کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے دو کارکنوں کے قتل میں ملوث ہونے کے جرم میں آر ایس ایس کے پانچ کارکنوں کو آج عمر قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے پانچوں قصورواروں پر دو دو لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ جرمانہ نہیں ادا کرنے کی صورت میں انہیں تین سال مزید جیل میں سزا کاٹنی ہوگی۔ عدالت نے منی کانتن، راجیش، موروک سدن ، سریش اور گریش کو عمر قید کی سزا سنائی ۔

خیال رہے کہ 29اکتوبر 2007کو مالم پوزا کے نزدیک کنڈاکولم میں سی پی ایم کارکن گوپال کرشنن اور رویندرن کا قتل کردیا گیا تھا ۔ انہیں اس وقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ ایک شادی کی تقریب سے لوٹ رہے تھے۔

First published: Mar 30, 2016 11:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading