حیدرآباد کی 5 خواتین کو ٹریول ایجنٹ نے دبئی لاکر بیچ دیا! اہل خانہ نے حکومت سے طلب کی مدد
تلنگانہ کے حیدرآباد کی رہنے والی پانچ خواتین متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی (Dubai) میں پھنس گئی ہیں۔ ان خواتین کی وطن واپسی کے لئے ان کے اہل خانہ نے اب ہندستان حکومت (Government of India) سے مدد کی گہار لگائی ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Dec 14, 2020 07:47 AM IST

تلنگانہ کے حیدرآباد کی رہنے والی پانچ خواتین متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی (Dubai) میں پھنس گئی ہیں۔
تلنگانہ: تلنگانہ کے حیدرآباد کی رہنے والی پانچ خواتین متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی (Dubai) میں پھنس گئی ہیں۔ ان خواتین کی وطن واپسی کے لئے ان کے اہل خانہ نے اب ہندستان حکومت (Government of India) سے مدد کی گہار لگائی ہے۔ بدرالنسا نام کی خاتون نے ایک شکایت میں کہا ہے کہ سفیع نام کا ایک ٹریول ایجنٹ (Travel Agent) ان کی بیٹی کو دبئی میں نوکری دلانے کیلئے لے گیا تھا لیکن اب اسے وہاں پر متاثر کیا جا رہا ہے۔
ایک دیگر خاتون ثمینہ بیگم نے بتایا ہے کہ ٹریول ایجنٹ سفی نے اس سال اکتوبر میں میری بہن کو نوکری دلانے کیلئے دبئی بھیجا تھا لیکن وہاں پر اسے متاثر کیا جا رہا ہے۔ میری بہن ہندستان واپس آنا چاہتی ہے لیکن اسے واپس بھی نہیں آنے دیا جا رہا ہے۔ ثمینہ بیگم نے حکومت ہند سے گہار لگائی ہے کہ ان کی بہن کو جلد سے جلد ہندستان لانے میں مدد کریں۔ ثمینہ بیگم نے بتایا کہ ایجنٹ نے ان کی بہن کو مقامی ایجنٹ کے ذریعے میڈ کی نوکری کیلئے دبئی بھیجا تھا۔
سماجی کارکن امجداللہ خان خالد نے اے این آئی کو بتایا کہ تلنگانہ کے مسری گنج کے رہنے والے سفی نام کے مقامی کے ٹریول ایجنٹ نے ان کنبے والوں کو دبئی میں واقع ایک شاپنگ مال میں سیلس وومن کی نوکری کی تجویز پیش کی تھی۔ اس کے بعد تین مہینے کے وزٹ ویزا پر پانچوں خواتین کو اکتوبر 2020 میں دبئی لے جایا گیا اور ان خواتین کو لیبر ریکروٹ مینٹ کمپنی میں کام کرنے والے الصٖفیر کو سونپ دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان خواتین کو اس کے بعد 2-2 لاکھ روپئے میں گھر میں کام کرنے کیلئے کچھ عرب کنبوں کو بیچ دیا گیا۔