உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UIDAI کے CEOنے کہا- Aadhar سے جڑ چکی ہیں 700 سرکاری خدمات، ہماری سیکورٹی قابل بھروسہ

    ۔سوربھ گرگ، سی ای او۔ یو آئی ڈی اے آئی۔

    ۔سوربھ گرگ، سی ای او۔ یو آئی ڈی اے آئی۔

    اس سال مارچ میں سابق وزیر قانون روی شنکر پرساد نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ سے آدھار سسٹم کو جوڑنے کی تجویز دی ہے تا کہ ایک ہی شخص کے مختلف مقامات سے کئی بار رجسٹریشن کرانے کی برائی پر لگام لگائی جاسکے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان میں اب تک 131 کروڑ آدھار کارڈ (Aadhar Card) جاری کیے جاچکے ہیں۔ آدھار کے ذریعے اُن لوگوں کو سسٹم کے باہر کردیا گیا ہے جو فرضی طریقے سے سہولیات کا فائدہ اُٹھارہے تھے۔ یہ معلومات جمعرات کو یونیک آئیڈنٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (UIDAI) کے سی ای او سوربھ گرگ نے دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت حقیقی فائدہ اُٹھانے والوں کو راست فائدہ کی منتقلی (direct benefit transfer) سے 2.25 لاکھ کروڑ روپے کی بچت کی ہے۔ گرگ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی 300 اور ریاستی حکومت کی 400 اسکیموں کو آدھار سے جوڑا گیا ہے۔ آدھار میں 99.7 فیصد بالغ آبادی کا اندراج کیا گیا ہے۔ ہماری کوشش نومولودوں کا انرولمنٹ کرنا ہے۔ ہمارا سیکورٹی سسٹم قابل بھروسہ ہے۔

      گرگ کا یہ ریمارک ایسے وقت آیا ہے جب مرکزی کابینہ نے الیکشن ریفارم سے متعلق بل کو منظوری دے دی ہے جس میں رضاکارانہ طور سے ووٹر لسٹ سے آدھار کو جوڑنے کی الیکشن کمیشن کو اجازت دینے کی تجویز شامل ہے۔

      اس سال مارچ میں سابق وزیر قانون روی شنکر پرساد نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ سے آدھار سسٹم کو جوڑنے کی تجویز دی ہے تا کہ ایک ہی شخص کے مختلف مقامات سے کئی بار رجسٹریشن کرانے کی برائی پر لگام لگائی جاسکے۔

      اقوام متحدہ کے ساتھ کام کررہا ہے UIDAI
      گزشتہ دنوں گرگ نے کہا تھا کہ یو آئی ڈی اے آئی دنیا بھر میں ڈیجیٹل پہچان سسٹم بنانے کے لئے بیرون ممالک اور غیر ملکی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے۔ انفینیٹی فورم میں پے ٹی ایم کے فاونڈر وجئے شیکھر شرما کے ساتھ ایک پینل بحث کے دوران گرگ نے کہا تھا کہ UIDAI سیکورٹی بڑھانے اور آدھار کا استعمال کر کے لین دین کی تعداد بڑھانے کے لئے اُبھرتی ہوئی تکنیک پر کام کررہا ہے۔

      گرگ نے ایک الگ پروگرام میں کہا تھا کہ یو آئی ڈی اے آئی ورلڈ بینک اور اقوام متحدہ کے ساتھ کام کررہا ہے تا کہ دیگر ممالک میں سپورٹ اسٹرکچر پر کام ہوسکے۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: