உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    74th Army Day:پی ایم مودی نے دی مبارکباد، جنگی یادگار پر گلہائے عقیدت نچھاور کرنے پہنچے فوجی سربراہ

    آرمی ڈے کے موقع پر شہید بہادر جوانوں کو بھرپور خراج پیش کیا گیا۔ (تصویر:ANI/Twitter)

    آرمی ڈے کے موقع پر شہید بہادر جوانوں کو بھرپور خراج پیش کیا گیا۔ (تصویر:ANI/Twitter)

    ہندوستان آج 74واں یوم فوج (Army Day) منا رہا ہے۔ اس دن فوج میں شامل ملک کے بہادر جوانوں کو اعزاز دیا جاتا ہے۔ اسی کے تحت ملک کے وزیراعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے سبھی فوجیوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوان انسانی بحران کے دوران سب سے آگے رہ کر شہریوں کی مدد کرتے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان آج 74واں یوم فوج (Army Day) منا رہا ہے۔ اس دن فوج میں شامل ملک کے بہادر جوانوں کو اعزاز دیا جاتا ہے۔ اسی کے تحت ملک کے وزیراعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے سبھی فوجیوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوان انسانی بحران کے دوران سب سے آگے رہ کر شہریوں کی مدد کرتے ہیں۔ 74واں آرمی ڈے کے موقع پر راجستھان کے جیسلمیر میں کھادی سے بنے عظیم قومی پرچم کی نمائش کی جائے گی۔


      صدر جمہوریہ رام ناتھ کویند نے بھی کہا کہ ملک کی فوج کی خدمات کے شکر گزار ہیں۔ راشٹرپتی بھون کی طرف سے ٹوئٹ کیا گیا، ’فوج کے جوانوں اور سابق فوجیوں کو فوجی دن کی مبارکباد۔ ہندوستانی فوج نے قومی سلامتی کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ہمارے فوجیوں نے سرحد کو محفوظ کرنے اور امن کی برقراری کے لئے پیشہ ور انداز، قربانی اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ملک آپ کی خدمات کا شکرگزار ہے۔ جئے ہند۔‘


      پی ایم مودی نے ہفتہ کو ٹوئٹ کیا، ’آرمی ڈے کے موقع پر مبارکباد، خاص طور سے ہمارے بہادر فوجیوں، اعزازیافتہ سابقہ تجربہ کاروں اور اُن کے افراد خاندان کو۔ ہندوستانی فوج اپنی بہادری اور پیشہ ور انداز کے لئے پہچانی جاتی ہے۔ قومی سلامتی کے تئیں ہندوستانی فوج کی جانب سے دی گئی قربانیوں کے ساتھ الفاظ انصاف نہیں کرسکتے۔‘ انہوں نے ایک دیگر ٹوئٹ بھی کیا کہ، ’ہندوستانی فوج کے جوان مشکل علاقوں میں کام کرتے ہیں اور قدرتی آفات سمیت انسانی بحران کے دوران ساتھی شہریوں کی مدد کرنے میں سب سے آگے ہوتے ہیں۔ بیرون ممالک میں بھی امن مہموں میں فوج کے تعاون پر ہندوستان کو فخر ہے۔‘

      راجدھانی دہلی میں آرمی ڈے کے موقع پر قومی جنگی یادگار پر پھول نچھاور کیے گئے۔ اس دوران مسلح افواج کے سربراہ جنرل منوج مکند نروانے، ایئر چیف مارشل وی آر چودھری اور ایڈمرل اے ہری کمار موجود رہے۔


      مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی ملک کی عوام کو آرمی ڈے کی مبارکباد دی ہے۔ انہون نے لکھا، ’ہندوستانی فوج کے بہادر جوانوں، سابقہ فوجیوں اور اُن کے افراد خاندان کو آرمی ڈے کی مبارکباد۔ مادر وطن کی حفاظت میں ہمیشہ آگے رہنے والے بہادر فوجیوں کی عظیم بہادری اور قربانی کو سلام کرتا ہوں۔ ملک کے تئیں آپ کی بے لوث خدمت، لگن اور وابستگی ہر ہندوستانی کے لیے تحریک ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: