உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    18 Month DA Arrear Update:مرکزی ملازمین کوجلدملے گاتحفہ!بینک اکاونٹ میں آئیں گے 2 لاکھ روپے

    مرکزی ملازمین کو جلد تحفہ ملے گا! 2 لاکھ روپے بنک اکاؤنٹ میں آئیں گے۔

    مرکزی ملازمین کو جلد تحفہ ملے گا! 2 لاکھ روپے بنک اکاؤنٹ میں آئیں گے۔

    مرکزی ملازمین کے ڈی اے کے ساتھ ہی ان کے ہاوس رینٹ الاونس یعنی HRA (House Rent Allowance – HRA) میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ابھی ملازمین کو 31 فیصدی ڈی اے مل رہا ہے، لیکن یہ بڑھ کر 34 فیصدی ہوسکتا ہے۔ جولائی 2021 میں ڈی اے بڑھا کر 28 فیصدی کردیا گیا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: مرکزی حکومت کے ملازمین (Government Employee) کو جلدی ہی نئے سال کا بمپر تحفہ ملنے والا ہے۔ جانکاری کے مطابق، مرکزی حکومت ان ملازمین کے 18 مہینے کے پینڈنگ ڈی اے (Pending DA) کو جلد کلیئر کرنے والی ہے۔ مہنگائی بھتے کے ایرئیر (DA Arrears) پر مرکزی کابینہ کی اگلی میٹنگ میں فیصلہ ہوسکتا ہے۔ اگر 18 مہینے کا پینڈنگ ڈی اے کی ادائیگی کی گئی تو کئی سرکاری ملازمین کے اکاونٹ میں 2 لاکھ روپے سے بھی زیادہ کی رقم آجائے گی۔

      وزارت فائنانس، ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ اور محکمہ اخراجات کے عہدیداروں کے ساتھ جے سی ایم (JCM) کی جلد ہی میٹنگ ہوگی۔ اس میں ڈی اے ایرئیر کے یکمشت پیمنٹ پر بات ہونے کا امکان ہے۔ لیول-1 کے ملازمین کا ڈی اے بقایہ 11880 روپے سے 37000 روپے کے درمیان ہوگا۔ وہیں لیول-13 کے ملازمین کو 1,44,200 روپے سے 2,18,200 روپے ڈی اے ایرئیر کے طو رپر ملے گا۔ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں مرکزی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ڈی اے بحال کیا جارہا ہے۔

      DA کے ساتھ HRA میں بھی اضافہ کا اعلان ممکن
      دوسری جانب، مرکزی ملازمین کے ڈی اے کے ساتھ ہی ان کے ہاوس رینٹ الاونس یعنی HRA (House Rent Allowance – HRA) میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ابھی ملازمین کو 31 فیصدی ڈی اے مل رہا ہے، لیکن یہ بڑھ کر 34 فیصدی ہوسکتا ہے۔ جولائی 2021 میں ڈی اے بڑھا کر 28 فیصدی کردیا گیا تھا۔ اس دوران ایچ آر اے بھی ریوائز ہوگیا تھا۔ ابھی شہری زمرے کے حساب سے ایچ آر اے 27 فیصدی، 18 فیصدی اور 9 فیصدی ہے۔ گزشتہ اکتوبرمیں حکومت نے ڈی اے کو 28 فیصدی سے بڑھا کر 31 فیصدی کردیا گیا تھا۔

      واضح رہے کہ حکومت نے سال 2015 میں ایک میمورنڈم جاری کرکے کہا تھا کہ ایچ آر اے کو بڑھتے ڈی اے کے ساتھ وقت بہ وقت ریوائز کیا جائے گا۔ بتایا جارہا ہے کہ ہاوس رینٹ الاونس میں اگلا ریویژن 3 فیصدی کا ہوگا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: