ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کراس ووٹنگ : جے ڈی ایس کے 8 اراکین اسمبلی پارٹی سے معطل

بنگلورو : بنگلورو کے پیالیس گراؤنڈ میں جے ڈی ایس کارکنوں کا اجلاس عام منعقد کیا گیا، جس میں 8 باغی اسمبلی اراکین کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

  • ETV
  • Last Updated: Jun 13, 2016 10:19 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کراس ووٹنگ : جے ڈی ایس کے 8 اراکین اسمبلی پارٹی سے معطل
بنگلورو : بنگلورو کے پیالیس گراؤنڈ میں جے ڈی ایس کارکنوں کا اجلاس عام منعقد کیا گیا، جس میں 8 باغی اسمبلی اراکین کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بنگلورو : بنگلورو کے پیالیس گراؤنڈ میں جے ڈی ایس کارکنوں کا اجلاس عام منعقد کیا گیا، جس میں 8 باغی اسمبلی اراکین کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ جے ڈی ایس کے قومی سربراہ ایچ ڈی دیو گوڑا کی قیادت میں اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ارکان اسمبلی ضمیر احمد خان، اقبال انصاری، چلورایا سوامی، رمیش بابو بنڈی سدے گوڑا، گوپالیا، اکھنڈ سرینواس مورتی اور بھیما نائک کو پارٹی سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

واضح رہے کہ ان 8 اراکین اسمبلی نے پارٹی کی ہدایت کے خلاف ورزی کرتے ہوئے کرناٹک قانون ساز کونسل اور راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس امیدوار کے حق میں ووٹ دیا تھا ، جس کے نتیجہ میں جے ڈی ایس امیدواروں کو شکست ہوئی تھی ـ۔

First published: Jun 13, 2016 10:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading