உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں بھیانک سڑک حادثہ ، 9 افراد کی موت

    علامتی تصویر

    آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 9افراد کی موت اور دیگر 4افراد زخمی ہوگئے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 9افراد کی موت اور دیگر 4افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں کرنول۔نندیال ہائی وے کے قریب سومایاجوپلی علاقہ کے قریب اُس وقت پیش آیا ، جب آرٹی سی بس نے آٹو کو ٹکر دے دی۔اس آٹو میں 13 افراد سوار تھے ۔سات افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو کی اسپتال منتقلی کے دوران موت ہوگئی۔
      پولیس کے مطابق تین آٹو رکشا رانگ سائیڈ سے آرہے تھے ، جس میں دو آٹوز محفوظ طورپر جانے میں کامیاب رہے جبکہ ایک آٹو کو بس نے ٹکر دے دی ۔ پینوکونڈہ اور کالاپاری مواضعات سے تعلق رکھنے والے افراد نیچروپیتھی علاج کیلئے نندیال ٹاون کے قریب مہانندی گاوں کو جانے کے لئے آٹو میں سوار ہوئے تھے ۔
      مرنے والوں میں زیادہ تر ضعیف اور بیمار افراد تھے۔اگر یہ بس تینوں آٹوز سے ٹکرا جاتی تو مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا تھا۔حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی مرنے والوں کے رشتہ دار کثیر تعداد میں وہاں جمع ہوگئے ۔اس حادثہ میں آٹوکو شدید نقصان پہنچا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
      First published: