اپنا ضلع منتخب کریں۔

    41سالہ والد نے 15 سال کی بیٹی سے بنائے جسمانی تعلقات، جب حاملہ ہونے کا چلا پتہ تو کرا دیا اسقاط حمل

    حالانکہ معاملہ پولیس تک پہنچا اور اب اس معاملے میں کیرالہ کی ایک عدالت نے ایک شخص کو اپنی نابالغ سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کے جرم میں مجموعی طور پر 40 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    حالانکہ معاملہ پولیس تک پہنچا اور اب اس معاملے میں کیرالہ کی ایک عدالت نے ایک شخص کو اپنی نابالغ سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کے جرم میں مجموعی طور پر 40 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    حالانکہ معاملہ پولیس تک پہنچا اور اب اس معاملے میں کیرالہ کی ایک عدالت نے ایک شخص کو اپنی نابالغ سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کے جرم میں مجموعی طور پر 40 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Kerala
    • Share this:
      دنیا میں حیوانیت اس حد تک بڑھتی جارہی ہے کہ درندوں نے رشتوں کی مریادہ کو بھی شرمسار کر ڈالا۔ کیرالہ میں ایک باپ نے اپنی سوتیلی بیٹی کی عصمت دری کی اور جب وہ حاملہ ہوگئی تو اس نے زبردستی اسقاط حمل کرادیا۔ حالانکہ معاملہ پولیس تک پہنچا اور اب اس معاملے میں کیرالہ کی ایک عدالت نے ایک شخص کو اپنی نابالغ سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کے جرم میں مجموعی طور پر 40 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

      یہ معاملہ 2017 کا ہے اور نابالغ لڑکی (15) عصمت دری کے بعد حاملہ ہوگئی تھی۔ اڈوکی فاسٹ ٹریک کورٹ کے جج ٹی جی ورگیس نے منگل کو 41 سالہ شخص کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اور جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (POCSO) ایکٹ کے تحت 40 سال قید کی سزا سنائی۔

      شوہر نے دوستوں کے ساتھ مل کر کی خاتون کی اجتماعی عصمت دری، 6لوگوں کے خلاف FIRدرج


      اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر (ایس پی پی) شیجو مون جوزف نے کہا کہ قید کے کی الگ ۔ الگ ادوار کی سزا ایک ساتھ چلے گی، اس لیے انہیں صرف 10 سال جیل میں گزارنے ہوں گے۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اس شخص نے سوتیلی بیٹی پر اسقاط حمل کے لیے دباؤ بھی ڈالا تھا۔ اس کے بعد معاملہ پولیس کے پاس گیا اور ملزم باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

      رونگٹےکھڑےکردیگی جہازحادثے کی خطرناک کہانی، لاشیں کھاکرزندہ تھےلوگ، پہاڑسےٹکرا گیاتھاطیارہ

      ایس پی پی نے بتایا کہ عدالت نے مجرم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کو متاثرہ کی بحالی کے لیے 50 ہزار روپے دینے کی ہدایت دی ہے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ جرم پوکسو ایکٹ POCSO میں ترمیم سے پہلے 2017 میں ہوا تھا، اس لیے مجرم کو صرف 10 سال کی سزا سنائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ 2019 میں ایکٹ میں ترمیم کے بعد ان جرائم کے تحت کم از کم 20 سال کی سزا کا انتظام ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: