حیدرآباد میں پرانی حویلی واقع نظام کے میوزیم سے چوری ہوئے جڑے سونے کے ایک ٹفن سمیت کئی بیش قیمتی سامان پولیس نے برآمد کر لئے ہیں۔ ان برتنوں کا استعمال حیدرآباد کے آخری نظام میرعثمان علی خان، آصف جاہ (ساتویں) نے کیا تھا۔ بین الاقوامی بازار میں ان قدیم سامانوں کی قیمت تقریباََ 50 کروڑ بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق، یہ چور دو ستمبر کی رات میوزیم سے ہیرے جڑے دو کلوگرام وزنی سونے کا ایک ٹفن اور مانک، ہیرا اور پنا سے جڑا ہو ایک کپ، ایک پلیٹ اور چمچ چوری کر ممبئی بھاگ گئے تھے اور وہاں ایک شاندار ہوٹل میں چھپے ہوئے تھے۔
پولیس نے ان چوروں کا پتہ لگانے کے لئے 15 خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے انہیں ممبئی میں پکڑا اور چوری ہوئے تمام سامان بھی برآمد کئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ چور ساتویں نظام کے اس بیش قیمتی ٹفن میں روز کھانا کھایا کرتے تھے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔