உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک : ممتاز شاعر و ادیب ڈاکٹر وحید انجم کی ادبی خدمات پر پروگرام کا انعقاد

    گلبرگہ : کرناٹک اردو اکیڈمی نے گلبرگہ میں اِن سے ملئے پروگرام کا انعقاد کیا۔ گلبرگہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں منعقد ہ پروگرام میں ممتاز شاعر و ادیب ڈاکٹر وحید انجم کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      گلبرگہ : کرناٹک اردو اکیڈمی نے گلبرگہ میں اِن سے ملئے پروگرام کا انعقاد کیا۔ گلبرگہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں منعقد ہ پروگرام میں ممتاز شاعر و ادیب ڈاکٹر وحید انجم کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔

      قابل ذکر ہے کہ وحید انجم2014 میں ہی اردو لیکچرر کی خدمات سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ وحید انجم کی تخلیقات ملک اور بیرون ملک کے کئی ادبی رسائل و جرائد میں شائع ہوتی رہی ہیں۔ ان کی سات کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں ، ان کی کئی تصانیف کو ملک کی مختلف اردو اکیڈمیوں کی جانب سے ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔

      ڈاکٹر وحید انجم کا شمار جنوبی ہند کی ان ممتاز ادبی شخصیتوں میں ہوتا ہے، جن کی صلاحیتوں کا پورا ملک معترف ہے۔ ڈاکٹر وحید انجم بیک وقت شاعر، ادیب، نقاد، محقق، افسانہ نگار، خاکہ نگار ہیں۔

      کرناٹک اردو اکیڈمی کے پروگرام ' ان سے ملئے ' میں طلبہ کے روبرو ڈاکتر وحید انجم کو متعارف کرایا گیا۔ اس موقع اردو اسکالرس نے ڈاکٹر وحید انجم کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خاکہ نگاری میں وحید انجم کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ وحید انجم نے بھی اپنے کلام اور اردو کی موجودہ صورتحال کے تعلق سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اردو کی موجودہ صورتحال سے کچھ حد تک نا امید نظر آتے ہیں۔

      First published: