ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بنگلورو: معلومات کی قدیم روایت جنتری کو زندہ رکھنے کی انوکھی کوشش

موجودہ دور میں موبائل فون، انٹرنیٹ ٹکنالوجی کی دھوم ہے۔ موبائل فون کا کرشمہ دیکھئے کہ پوری دنیا ہتھیلی میں سما چکی ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی کی اس چکا چوند کے درمیان معلومات کے ایک پرانے ذریعہ کو زندہ رکھنے کی کوشش بنگلورو میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔

  • Share this:
بنگلورو: معلومات کی قدیم روایت جنتری کو زندہ رکھنے کی انوکھی کوشش
بنگلورو: معلومات کی قدیم روایت جنتری کو زندہ رکھنے کی انوکھی کوشش

بنگلورو: موجودہ دور میں موبائل فون، انٹرنیٹ ٹکنالوجی کی دھوم ہے۔  موبائل فون کا کرشمہ دیکھئے کہ پوری دنیا ہتھیلی میں سما چکی ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی کی اس چکا چوند کے درمیان معلومات کے ایک پرانے ذریعہ کو زندہ رکھنے کی کوشش بنگلورو میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہاں گزشتہ 15 سالوں سے پابندی کے ساتھ سبیل جنتری شائع ہورہی ہے۔ دارالعلوم سبیل الرشاد سے فارغ، بنگلورو کی مسجد گنبد کے خطیب و امام مولانا حبیب الرحمن رشادی اس جنتری کی تالیف کرتے ہوئے آرہے ہیں۔ سال  2021 کی سبیل جنتری کا اجراء معروف عالم دین مولانا بدیع الزماں ندوی قاسمی، چیرمین، انڈین کونسل آف فتوی اینڈ ریسرچ ٹرسٹ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ مولانا بدیع الزماں نے کہا کہ یہ پاکٹ سائز جنتری معلومات کا سمندر ہے۔ نہ صرف شمسی و قمری کلینڈر بلکہ روزہ مرہ کی زندگی کیلئے ضروری تمام معلومات کو جنتری میں شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنتری بے مثال، انفرادی اور تاریخی جنتری ہے۔ ایک عالم دین کا  مذہب کے ساتھ دنیاوی معلومات کو جنتری کے ذریعہ فراہم کرنا ایک بڑا کارنامہ ہے۔

سبیل جنتری کے مرتب مولانا حبیب الرحمن رشادی نے کہا کہ جنتری کا 15 واں ایڈیشن 120 صفحات پر مشتمل ہے۔ مولانا نے کہا پہلی جنتری 64 صفحات پر مشتمل تھی۔ ہر سال معلومات میں اضافہ کے ساتھ جنتری کے صفحات میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔ اس جنتری میں شمسی اور قمری کلینڈر فراہم کیا گیا ہے۔ پولیس، فائر بریگیڈ، ایمبولینس اسطرح بنگلورو میں  دستیاب ایمرجنسی خدمات کے فون نمبرات، شہر کے اہم اسپتالوں کے نام اور فون نمبرز،سرکاری اقلیتی محکموں کے نمبرات، شہر میں 24 گھنٹے کھلے رہنے والے پٹرول بنک،  ریاستی و مرکزی حج کمیٹی کے دفتروں کے نمبرات، حج اور عمرہ ٹور آپریٹروں کے نمبرات، گورنمنٹ اقلیتی اقامتی اسکولوں کی فہرست، اسکالرشپ دینے والے اداروں کی فہرست، علمی و اسلامی مسابقوں کا انعقاد کرنے والے اداروں کے نام و نمبرات، مشترکہ قربانیوں کا انتظام کرنے والے ادارے، اجتماعی شادیاں منعقد کرنے والی تنظیموں اس طرح بنگلورو کے اہم ملی، سماجی، فلاحی، رفاہی اداروں کے نام و نمبرات کو اس جنتری میں شامل کیا گیا ہے۔


سبیل جنتری کے مرتب مولانا حبیب الرحمن رشادی نے کہا کہ جنتری کا 15 واں ایڈیشن 120 صفحات پر مشتمل ہے۔
سبیل جنتری کے مرتب مولانا حبیب الرحمن رشادی نے کہا کہ جنتری کا 15 واں ایڈیشن 120 صفحات پر مشتمل ہے۔


مولانا حبیب الرحمن رشادی نے کہا کہ جنتری میں ملک اور ریاست کے معروف علماء کرام کے نام اور ان سے رابطہ کرنے کیلئے فون نمبرات، بنگلورو کے دینی مدارس، دارالقضاء، دارالافتاء، لڑکیوں کے دینی مدارس کے نام اور فون نمبرز اس جنتری میں موجود ہیں۔ اتنا ہی نہیں بنگلورو کے اوقات نماز، خصوصی دعائیں، چند اہم طبی نسخوں کو جنتری میں شامل کیا گیا ہے۔ کورونا وبا کے پیش نظر جنتری میں احتیاطی تدابیر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس طرح کی بیماریوں سے بچنے کیلئے دعاؤں کو بھی جنتری میں شامل کیا گیا ہے۔ بنگلورو کی اہم شخصیات کی فہرست، مسلم صحافیوں کی فہرست، چند اہم وکلاء کے نام اس جنتری میں شامل ہیں۔

مولانا حبیب الرحمن رشادی نے کہا کہ جنتری میں ملک اور ریاست کے معروف علماء کرام کے نام اور ان سے رابطہ کرنے کیلئے فون نمبرات، بنگلورو کے دینی مدارس، دارالقضاء، دارالافتاء، لڑکیوں کے دینی مدارس کے نام اور فون نمبرز اس جنتری میں موجود ہیں۔
مولانا حبیب الرحمن رشادی نے کہا کہ جنتری میں ملک اور ریاست کے معروف علماء کرام کے نام اور ان سے رابطہ کرنے کیلئے فون نمبرات، بنگلورو کے دینی مدارس، دارالقضاء، دارالافتاء، لڑکیوں کے دینی مدارس کے نام اور فون نمبرز اس جنتری میں موجود ہیں۔


ماہر اقبالیات سید احمد ایثار نے کہا کہ اس جنتری میں کافی اہم معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ ہر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والا شخص اس کا استعمال کرسکتا ہے۔ ضروری اور دلچسپ  معلومات رکھنے والی یہ پاکٹ سائز جنتری ہر ایک کیلئے مفید ہے۔ سماجی کارکن اللہ بخش نے کہا کہ ہر سال یہ منفرد جنتری شائع ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ ایک ایسے دور میں جب ہر کوئی موبائل فون کا عادی بن رہا ہے، موبائل فون کی ہی جسامت والی جنتری گویا اپنے آپ میں ایک موبائل فون ہے۔ مولانا حبیب الرحمن رشادی خطیب و امام ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مشہور مصنف بھی ہیں۔ مختلف دینی و علمی موضوعات پر آپ کی تقریبا 40 کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ آپ دارالعلوم صوت الحراء کے بانی و مہتمم بھی ہیں۔ اپنی مختلف ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ جنتری مرتب کرنا انکا محبوب مشغلہ بن چکا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 07, 2021 11:56 PM IST