ہوم » نیوز » وطن نامہ

ابیر انڈیا نے نوجوان فنکاروں سے مانگی انٹریز ، جانئے داخل کرنے کی آخری تاریخ

ابیر انڈیا فاونڈیشن نے نوجوان ہندوستانی فنکاروں کو اپنے سالانہ شو فرسٹ ٹیک 2021 کیلئے اپنی انٹریز بھیجنے کیلئے کہا ہے ۔ ابیر انڈیا فاونڈیشن کا یہ پانچواں ایڈمشن ہے ۔

  • Share this:
ابیر انڈیا نے نوجوان فنکاروں سے مانگی انٹریز ، جانئے داخل کرنے کی آخری تاریخ
(Abir India- Facebook)

احمد آباد : ابیر انڈیا فاونڈیشن نے نوجوان ہندوستانی فنکاروں کو اپنے سالانہ شو فرسٹ ٹیک 2021 کیلئے اپنی انٹریز بھیجنے کیلئے کہا ہے ۔ ابیر انڈیا فاونڈیشن کا یہ پانچواں ایڈمشن ہے ۔ اس کیلئے خواہشمند امیدوار 25 جولائی 2021 تک انٹریز جمع کراسکتے ہیں ۔ انٹریز کے حوالے سے زیادہ جانکاری کیلئے فنکار آفیشیل سائٹ abirindia.org پر رجوع کرسکتے ہیں ۔


غور طلب ہے کہ گزستہ چار ایڈمشن میں ابیر انڈیا کو 8000 سے زیادہ انٹریز حاصل ہوئی ہیں ، جن میں سے 500 فنکاروں کے کاموں کو منتخب کیا گیا ہے اور 32 فنکاروں کو اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔ ابیر انڈیا کے مطابق یہ انٹریز ہندوستان کے مختلف علاقوں سے آچکی ہیں ، ان میں کوچ بہار، گلبرگہ ، یوت محل ، امپھال ، سلی گوڑی اور مڈگاوں جیسے مقامات شامل ہیں ۔


نوجوان ہندوستانی فنکاروں کی طرف سے حاصل انٹریز کی جانچ کیلئے جیوری میں ملکا سارا بھائی ، برندا ملر ، سبودھ کیرکر ، ویر منشی ، مظفر علی ، سیما کوہلی جیسی مشہور شخصیات شامل تھیں ۔ اس موقع پر سبودھ کیرکر نے کہا تھا کہ انٹریز کی کوالیٹی نہایت شاندار تھی ، بلکہ میں کچھ کو خریدنے کی مجھے بھی خواہش ہوئی تھی ۔ فنکاروں نے پینٹنگ ، مجسمے ، چینی مٹی ، مکس میڈیا اور پرنٹ میں انٹریز جمع کی ہیں ۔


ابیر انڈیا اب فرسٹ ٹیک 2021 پیش کرنے جارہا ہے ۔ ابیر انڈیا کا یہ قدم یقینا نوجوان ہندوستانی فنکاروں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرے گا اور اس سے ہندوستان کی مختلف تہذیب و ثقافت ایک ساتھ وابستہ ہوں گی ۔ بتادیں کہ ابیر انڈیا احمد آباد میں موجود ایک غیر منافع بخش فاونڈیشن ہے ، جس کی شروعات 2016 میں پینٹر ، ڈیزائنر اور قدرتی ڈائی کے ماہر روبی جاگروت نے کی تھی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 28, 2021 07:16 PM IST