ای ٹی وی نیوز: اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی ) کے افسروں نے آج بیک وقت بنگلورو سمیت کرناٹک کے مختلف اضلاع میں چھاپے مار کر کئی اہم دستاویزات ضبط کئے ـ آمدنی سے زیادہ اثاثہ جات رکھنے کے الزام میں اے سی بی کی ٹیم نے آج بنگلورو میں کے پی ٹی سی ایل کے ایگزیکٹو انجینئر این آر ایم ناگراج، بی بی ایم پی کے ایگزیکٹو انجینئر بی ایس پرہلاد، بی ڈی اے سٹی پروجیکٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر آر وی کانتاراج کےعلاوہ بی بی ایم پی کے ٹیکس کنسلٹنٹ نرسمہالو کی رہائش گاہوں پر چھاپے ماری کی۔ علاوہ ازیں اے سی بی افسروں نے بلاری کے ڈپٹی ڈویژنل افسر کمار سوامی، گدگ ضلع کے نرگُند ٹاؤن پنچایت کے ایگزیکٹو افسراشوک پاٹل کے مکان اور دفتر پرچھاپے مارکر کئی اہم دستاویزات ضبط کئے ۔ـ نئے سال کے آغازسے ہی افسران کے خلاف یہ کارروائی اس بات کا اشارہ ہے کہ اس سال آنے والے وقت میں اس طرح کے چھاپوں میں مزید اضافہ ہوگا، کیوں کہ کرناٹک میں انتخاب کا سال ہے ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔