اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کرناٹک : بنگلورو سمیت مختلف مقامات پر بد عنوان افسران کے گھروں پر اے سی بی کے چھاپے

    اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے افسروں نے آج صبح سویرے بنگلورو، چک بالاپور، ٹمکور، شیموگہ، ہبلی، دھارواڑ، بلگام اور بلاری سمیت دیگر مقامات پربیک وقت چھاپے مار کر کئی اہم دستاویزات کا پتہ لگایا ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      بنگلورو : اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے افسروں نے آج صبح سویرے بنگلورو، چک بالاپور، ٹمکور، شیموگہ، ہبلی، دھارواڑ، بلگام اور بلاری سمیت دیگر مقامات پربیک وقت چھاپے مار کر کئی اہم دستاویزات کا پتہ لگایا ہے۔ ـ آمدنی سے زیادہ اثاثہ جات رکھنے کے الزام میں اے سی بی کے ڈی وائی ایس پی کی قیادت والی ٹیم نے بنگلورو میں 3 بدعنوان افسروں کے گھروں پر چھاپے مارے ۔ ـ
      بنگلورو کے جے پی نگر میں واقع محکمہ لیبرکے جوائنٹ ڈائریکٹر واسنّا اور چک بالاپور ضلع کے محکمہ چھوٹی آبپاشی کے اسسٹنٹ انجینئر ہیمنت کی رہائش گاہوں پرچھاپے مارکر کئی اہم دستاویزات کا پتہ لگایا ہے ـ ۔ بنگلورو کے علاوہ چک بالاپورکے سدلگٹہ تعلقہ میں واقع ہیمنت کے مکان پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔ ـ اسی طرح سی سی بی افسروں نے ٹمکور ضلع کے محکمہ تعمیرات عامہ کے انجینئر جگدیش ، شیموگہ ضلع کے محکمہ آبپاشی کے چیف انجینئر ملپّا، انکولا کے محکمہ جنگلات کے افسر پانڈورنگا پائی کے مکان پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ۔
      ـ بلگام ضلع کتّور کے محکمہ تعمیرعامہ کے اسسٹنٹ ایگزی کیٹو افسر سُریش بھیما نائک اور بلاری کے ایریا ڈیولمپنٹ اتھاریٹی کے کمشنر شیخ شاہ ولی کے 4 مختلف علاقوں میں واقع مکانات پر چھاپے مارکر نقدی، زیورات اور چند اہم دستاویزات بھی ضبط کیے گئے ہیں ـ۔
      First published: