ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

وائناڈ میں روڈ شو کے دوران ہوا حادثہ، راہل گاندھی نے ایسے کی زخمی نامہ نگار کی مدد

راہل گاندھی اس سے پہلے بھی ایسا کر چکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک زخمی رپورٹر کو اپنی کار میں لفٹ دی تھی

  • Share this:
وائناڈ میں روڈ شو کے دوران ہوا حادثہ، راہل گاندھی نے ایسے کی زخمی نامہ نگار کی مدد
راہل گاندھی نے ایسے کی زخمی نامہ نگار کی مدد

کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو کیرالہ کے وائناڈ پارلیمانی حلقہ سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ راہل گاندھی کے ساتھ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور کیرالہ کانگریس کے سرکردہ لیڈران بھی موجود تھے۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد راہل اور پرینکا نے روڈ شو نکالا۔


اس روڈ شو کے دوران ایک حادثہ ہو گیا۔ حادثہ میں ایک نامہ نگار ٹرک سے نیچے گر گیا۔ اس دوران کانگریس صدر نامہ نگار کی مدد کرتے ہوئے نظر آئے۔ انہوں نے نامہ نگار کو ایمبولینس میں بیٹھانے میں مدد کی۔ حادثہ میں کئی نامہ نگاروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔


بتا دیں کہ راہل گاندھی اس سے پہلے بھی ایسا کر چکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک زخمی رپورٹر کو اپنی کار میں لفٹ دی تھی۔ اس دوران راہل نے رومال نکال کر رپورٹر کے سرکا پسینہ پوچھا اور پھر انہیں اسپتال پہنچایا۔


کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد راہل گاندھی نے وزیر اعظم پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ میں کیرالہ اس لئے آیا ہوں تاکہ یہاں کے لوگوں کو یہ پیغام دے سکوں کہ ملک ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، آر ایس ایس اور بی جے پی کے نظریات جنوبی ہندوستان کے لوگوں کے خلاف ہیں۔ میں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میں شمال سے لڑوں گا اور جنوب سے بھی۔

غور طلب ہے کہ کانگریس صدر راہل گاندھی اس بار اپنی روایتی سیٹ امیٹھی کے علاوہ کیرالہ کے وائناڈ سے بھی الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔

First published: Apr 04, 2019 03:49 PM IST