ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کیرالہ : کوزی کوڈ میں رن وے پر پھسل کر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ائیر انڈیا کا طیارہ ، پائلٹ سمیت 15 کی موت

طیارہ حادثہ میں پائلٹ سمیت پندرہ لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے ۔ جبکہ 123 افراد زخمی ہیں اور 15 سنگین طور پر زخمی ہیں ۔

  • Share this:
کیرالہ : کوزی کوڈ میں رن وے پر پھسل کر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ائیر انڈیا کا طیارہ ، پائلٹ سمیت 15 کی موت
کوزی کوڈ میں رن وے پر پھسل کر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ائیر انڈیا کا طیارہ ، 15 کی موت

کیرالہ کے کوزی کوڈ میں جمعہ کو بڑا طیارہ حادثہ پیش آیا ۔ کوزی کوڈ کے کری پور ہوائی اڈہ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے پھسل گیا اور حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ حادثہ کے دوران یہ طیارہ دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ۔ یہ طیارہ دبئی سے کوزی کوڈ آرہا تھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس طیارہ میں 184 افراد سوار تھے ۔ اس طیارہ حادثہ میں پائلٹ سمیت پندرہ لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے ۔ جبکہ 123 افراد زخمی ہیں اور 15 سنگین طور پر زخمی ہیں ۔


حادثہ کے بعد راحت اور بچاو کیلئے ٹیمیں پہنچ گئی ہیں ۔ فائر بریگیڈ اور 24 ایمبولینس کی گاڑیاں جائے واقعہ پر موجود ہیں ۔ حادثہ کے بعد کیرالہ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 35 زخمیوں کو طیارہ سے نکالا گیا ہے اور مختلف مقامی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔ باقی دیگر لوگوں کو تلاش کرنے کا کام جاری ہے ۔ ڈی جی سی اے نے اس معاملہ کی تفصیلی جانچ کا حکم دیا ہے ۔


طیارہ میں سوار تھے 10 نوزائیدہ


ائیر انڈیا ایکسپرس سے ملی جانکاری کے مطابق دبئی سےا ارہے اس طیارہ میں 10 نوزائیدہ بچے اور عملہ کے چھ ممبران سمیت کل 184 افراد سوار تھے ۔ اطلاعات کے مطابق اس فلائٹ کا نمبر IX1344  ہے ۔ یہ طیارہ دبئی سے شام کے چار بج کر 45 منٹ پر اڑا تھا ۔ شام کو سات بج کر 41 منٹ پر لینڈنگ کے وقت طیارہ رن وے سے پھسل گیا ۔






رپورٹس کے مطابق کیرالہ میں بھاری بارش کی وجہ سے رن وے پر پانی جمع ہوگیا تھا اور اسی وجہ سے طیارہ رن سے آگے نکل گیا اور یہ حادثہ پیش آگیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 07, 2020 09:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading